فرانس نے ایران مخالف ریلی پر پابندی لگا دی
پیرس، یکم جولائی (ہ س)۔ فرانس نے سیکورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے دارالحکومت پیرس میں ایک منصوبہ بند ایران مخالف ریلی پر پابندی لگا دی ہے۔ اس تقریب کا اہتمام ایران مخالف تنظیم نیشنل کونسل آف ریزسٹنس (این سی آر آئی ) کے سیاسی ونگ نے کیا تھا لیکن ا
فرانس نے ایران مخالف ریلی پر پابندی لگا دی


پیرس، یکم جولائی (ہ س)۔

فرانس نے سیکورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے دارالحکومت پیرس میں ایک منصوبہ بند ایران مخالف ریلی پر پابندی لگا دی ہے۔ اس تقریب کا اہتمام ایران مخالف تنظیم نیشنل کونسل آف ریزسٹنس (این سی آر آئی ) کے سیاسی ونگ نے کیا تھا لیکن اسے شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل منسوخ کر دیا گیا۔

ایران کے سرکاری نیوز میڈیا پریس ٹی وی کے مطابق فرانسیسی پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے خبردار کیا تھا کہ اس تقریب سے سیکیورٹی خطرات لاحق ہیں اور اندرون و بیرون ملک بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان تشدد کو جنم دے سکتا ہے۔ عہدیداروں نے کہا کہ صورتحال حساس ہے اور اس لیے ریلی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

این سی آر آئی کو ایران نواز تنظیم پیپلز مجاہدین آرگنائزیشن آف ایران (پی ایم او آئی /ایم کے او) کا سیاسی ونگ سمجھا جاتا ہے۔ ایرانی حکومت نے طویل عرصے سے اس تنظیم کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔

سیکیورٹی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پی ایم او آئی کے حامیوں اور ایران کے معزول شاہ کے بیٹے رضا پہلوی کے بادشاہت کے حامی گروپ کے درمیان تناو¿ بڑھ رہا ہے۔ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ تصادم پرتشدد جھڑپوں میں بدل سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا کی کچھ سرگرمیوں اور ویڈیوز میں ہتھیاروں کی نمائش اور احتجاج کو روکنے یا نشانہ بنانے کی دھمکیوں کا بھی ذکر ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے مداخلت کرتے ہوئے تقریب کو روکنے کا فیصلہ کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande