
سیول ، یکم جولائی (ہ س) ۔
شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ا±ن نے چینی کمیونسٹ پارٹی (سی سی پی) کے قیام کی 105 ویں سالگرہ کے موقع پر چینی صدر شی جن پنگ کو مبارکباد کا پیغام بھیجا اور بیجنگ کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔جنوبی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی یونہاپ نیوز نے کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) کے حوالے سے بتایا کہ کم نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی کے بغیر کوئی نیا چین نہیں ہو سکتا، ایک سچائی جسے چینی عوام نے پارٹی کی رہنمائی میں آگے بڑھتے ہوئے برسوں میں محسوس کیا ہے۔
کے سی این اے کے مطابق کم نے گزشتہ ماہ پیانگ یانگ میں شی جن پنگ کے ساتھ اپنی سربراہی ملاقات کو یاد کیا۔ شی جن پنگ نے 8-9 جون کو پیانگ یانگ کا دو روزہ سرکاری دورہ کیا ، تقریباً سات سالوں میں شمالی کوریا کا ان کا پہلا دورہ تھا۔ دورے کے دوران ، دونوں رہنماو¿ں نے سیاست، معیشت اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا اور اعلیٰ سطح کے مذاکرات کو مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعلقات میں ایک نیا باب کھولنے کا عہد کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کی پختہ ضمانت پارٹیوں کی قیادت سے ملتی ہے۔شمالی کوریا کے صدر نے کہا کہ وہ شی جن پنگ کے ساتھ مل کر سوشلزم کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تیار ہیں، جو دونوں جماعتوں کا مشترکہ ہدف ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan