
نئی دہلی،یکم جولائی (ہ س)۔ گھریلوصرافہ بازاروں میں آج ابتدائی تجارت کے دوران کمزوری کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ قیمتوں میں کمی کی وجہ سے چنئی کو چھوڑ کر ملک کے بیشتر صرافہ بازاروں میں سونا 250 روپے فی 10 گرام سے لے کر 420 روپے فی 10 گرام سستا ہو گیا۔ وہیں چنئی میں سونا 1000 روپے فی 10 گرام سے لے کر 1090 روپے فی 10 گرام سستا ہوا ہے۔ چاندی کی قیمت میں بھی آج 5000 روپے فی کلو گرام تک گراوٹ درج کی گئی ہے۔
سونے کی قیمت میں کمی کی وجہ سے، 24 کیرٹ سونا آج ملک بھر کے بیشتر صرافہ بازاروں میں 1,42,050 روپے سے 1,43,990 روپے فی 10 گرام کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسی طرح، 22 کیرٹ سونا آج 1,30,210 روپے فی 10 گرام اور 1,31,990 روپے فی 10 گرام کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔ چاندی کی قیمت میں گراوٹ کی وجہ سے، یہ چمکدار دھات آج دہلی کے صرافہ بازار میں 2,34,900 روپے فی کلو گرام پر فروخت ہو رہی ہے۔
دہلی میں آج 24 کیرٹ سونا 1,42,200 روپے فی 10 گرام پر کاروبار کر رہا ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,30,360 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔ وہیں ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 1,42,050 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,30,210 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح احمد آباد میں 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 1,42,100 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,30,260 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی ہے۔
ان بڑے شہروں کے علاوہ، آج چنئی میں 24 کیرٹ سونا 1,43,990 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,31,990 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں 24 کیرٹ سونا 1,42,050 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,30,210 روپے فی 10 گرام پر کاروبار کر رہا ہے۔ بھوپال میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,42,100 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 1,30,260 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔
جے پور میں 24 کیرٹ سونا 1,42,200 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,30,360 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,42,100 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 1,30,260 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔ لکھنو¿ کے صرافہ بازار میں آج 24 کیرٹ سونا 1,42,200 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,30,360 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔
ملک بھر کی دیگر ریاستوں کی طرح کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کےصرافہ بازاروں میں آج سونے کی قیمتوں میں کمی آئی۔ ریاستی دارالحکومتوں بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں 24 کیرٹ سونا 1,42,050 روپے فی 10 گرام پر کاروبار کر رہا تھا۔ اسی طرح، 22 کیرٹ سونا ان تین شہروں کی صرافہ بازاروں میں 1,30,210 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا تھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد