
نئی دہلی، یکم جولائی (ہ س) ۔
کاٹن یارن بنانے والی کمپنی شریدھر اسپنرز کے شیئرز آج اسٹاک مارکیٹ میں معمولی اضافے کے ساتھ انٹری کی ۔ تاہم لسٹنگ کے بعد ہوئی خریداری سے کمپنی کے آئی پی او سرمایہ کار خوش ہو گئے۔ آئی پی او کے تحت کپنی کے شیئر53روپے قیمت پر جاری کئے گئے تھے ۔
آج این ایس ای کے ایس ایم ای پلیٹ فارم پر اسکی لسٹنگ 2.64فیصد پریمیم کے ساتھ 54.40روپے کی سطح پر ہوئی ۔ لسٹنگ کے بعد ہوئی لیوالی کے سبب تھوڑی دیر میں ہی یہ شیئر57.10روپے کے اوپر سرکٹ لیول تک پہنچ گئے ۔اس طرح پہلے دن کے کاروبار میں ہی کمپنی کے آئی پی او سرمایہ کاروں کو فی شیئر 4.10روپے یعنی 7.74فیصد کا فائدہ ہو گیا۔
شریدھر اسپنرز کا 30.68 کروڑ روپے کا آئی پی او 23 اور 25 جون کے درمیان سبسکرپشن کے لیے کھلا تھا۔اس آئی پی او کو سرمایہ کاروں کی جانب سے ایوریج رسپانس مل اتھا جس کے سبب یہ اوور آل .70گنا سبسکرائب ہوا تھا۔
اس میں کوالیفائڈ انسٹیٹیوشنل بائرس(کیو آئی بی ) کے لئے ریزرو پورشن 2.51گنا سبسکرائب ہوا تھا ۔ اسی طرح نان انسٹی ٹیوشن انویسٹرس(این آئی آئی ) کے لئے ریزرو پورشن 14.58گنا سبسکرپشن آیا تھا۔ جبکہ ریٹیل انویسٹرس کے لئے ریزرو پورشن 5.71گنا سبسکرائب ہوا تھا۔ اس آئی پی او کے تحت دس روپے فیس ویلیو والے کل 57.88لاکھ نئے شیئر جاری کئے گئے ہیں۔ آئی پی او کے ذریعہ جمع کئے گئے پیسے کا استعمال کمپنی مینو فیکچرنگ فیسلیٹی میں نئی مشینری خریدنے ورکنگ کیپیٹل کی ضرورتوں کو مکمل کرنے اور عام کارپوریٹ مقاصد میں کرے گی۔
شریدھر اسپنرز کی مالی حالت کے بارے میں، اس کی مالی صحت مسلسل مضبوط ہوئی ہے، جیسا کہ کیپٹل مارکیٹس ریگولیٹر سیبی کے پاس دائر کردہ ریڈ ہیرنگ پراسپیکٹس (ڈی آر ایچ پی) کے مسودے میں دعویٰ کیا گیا ہے۔ کمپنی کا مالی سال 2023-24 میں 3.35 کروڑ کا خالص منافع تھا، جو اگلے مالی سال 2024-25 میں بڑھ کر 3.42 کروڑ ہو گیا۔ پچھلے مالی سال 2025-26 کے دوران، کمپنی کا خالص منافع 6.17 کروڑ تھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ