
علی گڑھ، 09 جون (ہ س)۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے عبداللہ اسکول میں بارہویں بین الاقوامی یومِ یوگ 2026 کے سلسلہ میں بیداری اور یوگ سے متعلق مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔ سپرنٹنڈنٹ محترمہ عمرہ ظہیر کے ساتھ تدریسی اور غیر تدریسی عملے کے اراکین نے مختلف یوگ آسنوں میں حصہ لیا۔ اس موقع پر شرکاء کو جسمانی اور ذہنی صحت کے تحفظ، ذہنی دباؤ پر قابو پانے اورمجموعی فلاح و بہبود کے فروغ میں یوگ کے کردار سے آگاہ کیا گیا۔
طلبہ کے لیے بھی ایک علیحدہ نشست کا اہتمام کیا گیا۔ صبح کی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ عمرہ ظہیر نے یوگ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور طلبہ کو ترغیب دی کہ وہ اسے اپنی روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنائیں۔ اس کے بعد یوگ سیشن منعقد ہوا، جس میں طلبہ نے مختلف یوگ آسنوں کی مشق کی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ