
علی گڑھ، 09 جون (ہ س)۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی ریزیڈنشیئل کوچنگ اکیڈمی (آر سی اے) کی جانب سے آئندہ11 جون کو دوپہر ایک بجے سے ایس ایس سی-سی جی ایل اور یو پی ایس سی امتحانات کی اہمیت و افادیت کے موضوع پر ایک آن لائن بیداری پروگرام منعقد کیا جائے گا، جس کا مقصد امیدواروں کو اسٹاف سلیکشن کمیشن کمبائنڈ گریجویٹ لیول (ایس ایس سی-سی جی ایل) امتحان اور یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے سول سروسز امتحان کے دائرہ کار، دستیاب مواقع اور تیاری کی حکمت عملیوں سے آگاہ کرنا ہے۔
طلبہ، مسابقتی امتحانات کی تیاری کرنے والے امیدوار اور دیگر دلچسپی رکھنے والے افراداس پروگرام میں شرکت کرسکتے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ