حیدرآباد میں ایک کلوسونا چوری کرنے والا نیپالی جوڑا فرار
حیدرآباد، 9 جون (ہ س)۔ حیدرآباد میں ایک تاجرکی رہائش گاہ پرایک بڑی چوری ہوئی اوراس جرم کے پیچھے ایک نیپالی گینگ کا ہاتھ ہونے کا شبہ ہے۔ یہ جرم اس علاقے میں ہوا جو گچی باولی پولیس کے دائرہ اختیارمیں آتا ہے۔ اس گروہ نے مبینہ طورپر تقریباً ایک ک
حیدرآباد میں ایک کلوسونا چوری کرنے والا نیپالی جوڑا فرار


حیدرآباد، 9 جون (ہ س)۔

حیدرآباد میں ایک تاجرکی رہائش گاہ پرایک بڑی چوری ہوئی اوراس جرم کے پیچھے ایک نیپالی گینگ کا ہاتھ ہونے کا شبہ ہے۔

یہ جرم اس علاقے میں ہوا جو گچی باولی پولیس کے دائرہ اختیارمیں آتا ہے۔

اس گروہ نے مبینہ طورپر تقریباً ایک کلو سونے کے زیورات چرائے تھے۔

پولیس کے مطابق، مرکزی ملزمان کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ نیپالی جوڑے ہیں جوگھرمیں کام کرتے تھے۔

حیدرآبادی خاندان کی ممبئی سے واپسی کے بعد چوری کا پتہ چلا۔ چونکہ زبردستی داخلے یا ٹوٹے ہوئے تالے کے کوئی آثارنہیں تھے، اس لیے خاندان کا ابتدائی طورپرخیال تھاکہ گھریلوملازمین نے انہیں بتائے بغیراپنی ملازمت چھوڑدی تھی۔ تاہم،جلدہی انہوں نے دیکھا کہ کئی قیمتی سامان غائب تھے۔ گمشدہ اشیاء میں ایک سونے کی چین بھی تھی جونماز کے کمرے میں رکھی گئی تھی۔ گھرسے سونے کے دیگرزیورات بھی غائب پائے گئے۔

چوری ہونے کا احساس کرتے ہوئے تاجرنے حیدرآباد کی گچی باولی پولیس سے رجوع کیااورشکایت درج کرائی۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے چوری کی تفتیش شروع کردی ہے۔ملزمان کی نقل وحرکت کا پتہ لگانے کے لیے قریبی علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جارہی ہے۔ ملزمان کوٹریس اورگرفتارکرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔حال ہی میں پولیس کمشنروی سی سجنارنے شہرمیں نیپالی گروہوں کے ذریعہ کئے گئے جرائم کی تحقیقات کےلئے ایک نئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی۔

یہ ٹیم آئی ٹی سیل کے تحت تشکیل دی گئی تھی اورانسپکٹرڈینیل شانتی کمارکی نگرانی میں کام کرے گی۔

ایس آئی ٹی میں20 پولیس اہلکارشامل ہیں، جن میں سب انسپکٹر،ہیڈ کانسٹیبل، اورسی سی ایس،ٹاسک فورس، سائبر کرائم ونگ، آئی ٹی سیل، متعدد تھانوں کے پولیس کانسٹیبل شامل ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande