کے سی آر کی سیا سی میدان میں دھماکہ دار واپسی کا منصوبہ
حیدرآباد، 9 جون (ہ س)۔ تلنگانہ میں اچانک سیاسی سرگرمیاں تیزہوگئی ہیں ۔ حکمران کانگریس اورتمام سیاسی جماعتیں ابھی سے آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے سیاسی ہتھیارتیزکرنا شروع کردئیے ہیں۔ اس بدلتے سیاسی منظرنامے کے درمیان بھارت راشٹرا سمیتی کے سربر
کے سی آر کی سیا سی میدان میں دھماکہ دار واپسی کا منصوبہ


حیدرآباد، 9 جون (ہ س)۔

تلنگانہ میں اچانک سیاسی سرگرمیاں تیزہوگئی ہیں ۔ حکمران کانگریس اورتمام سیاسی جماعتیں ابھی سے آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے سیاسی ہتھیارتیزکرنا شروع کردئیے ہیں۔ اس بدلتے سیاسی منظرنامے کے درمیان بھارت راشٹرا سمیتی کے سربراہ سابق وزیراعلی کے چندرشیکھر راؤ کی عوامی حلقوں میں سرگرم واپسی کولے کرایک بہت بڑی اوراہم اپ ڈیٹ سامنے آئی ہے۔ بی آرایس کے ڈپٹی فلورلیڈراورسابق وزیرٹی ہریش راؤنے انکشاف کیا ہے کہ کے سی آرعام انتخابات سے ایک سال قبل یعنی2027 میں پورے تلنگانہ میں ایک تاریخی بس یاترا شروع کرنے والے ہیں۔ ہریش راؤ نے کے سی آرکی خاموشی کا رازفاش کیا۔ انہوں نے کہاکہ کے سی آراب تک جان بوجھ کرخاموش تھے کیوں کہ وہ نئی کانگریس حکومت کو سنبھلنے اورکام کرنے کا پورا وقت دینا چاہتے تھے ۔ کانگریس حکومت کی نصف میعاد مکمل ہوچکی ہے اب وہ رعایتی وقت ختم ہوچکا ہے۔ ہریش راؤ نے واضح کیا کہ اب کے سی آرعملی سیاست میں پوری طرح سرگرم ہونے جارہے ہیں۔ عنقریب وہ تلنگانہ بھون میں اپنی موجودگی بڑھائیں گے۔ عوامی تحریکوں کا حصہ بنیں گے اوراضلاع کے طوفانی دورے شروع کریں گے اورساتھ ہی ریاست میں آئندہ اسمبلی انتخابات سے ایک سال قبل یعنی 2027 میں بس یاترا شروع کرتے ہوئے ریاست کے بیشتراضلاع کا دورہ کریں گے۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande