
حیدرآباد، 9 جون (ہ س)۔
سابق گورنرہریانہ بنڈارودتاتریہ نے آج حیدرآباد میں سابق نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران دونوں سینئر قائدین نے قومی سطح کے اہم مسائل کے علاوہ عوامی خدمات اورترقیاتی سرگرمیوں پربات چیت کی۔ بنڈارو دتاتریہ نے نائب صدرجمہوریہ کی حیثیت سے وینکیا نائیڈو کی خدمات کوسراہااورکہا کہ جمہوری اداروں کے استحکام اور ہندوستان کی روایتی تہذیب اوراقدارکے فروغ میں وینکیانائیڈو نے اہم رول ادا کیا۔ دونوں قائدین متحدہ آندھراپردیش اورقومی سطح پر بی جے پی میں سرگرم رہ چکے ہیں۔ وینکیا نائیڈونے مرکزی وزیراورگورنرکے طورپربنڈارودتاتریہ کی خدمات کوسراہا۔ دونوں قائدین نے ملک کی ترقی کیلئے نریندرمودی حکومت کے اقدامات کی ستائش کرتے ہوئے اسکیمات کو بنیادی سطح تک پہنچانے کی ضرورت ظاہر کی۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق