
علی گڑھ،09 جون(ہ س)۔
جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ آرتھوپیڈک سرجری کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار کو اتر پردیش آرتھوپیڈک ایسوسی ایشن (یو پی او اے)، لکھنؤکی جانب سے تعلیمی سال 2025-26 کے لیے ڈاکٹر ایس اے صادق انٹرنیشنل فیلوشپ سے نوازا گیا ہے۔
یہ فیلوشپ ایسوسی ایشن کے اہم علمی اعزازات میں شمار ہوتی ہے، جس کا مقصد نوجوان آرتھوپیڈک سرجنوں میں جدید آرتھوپیڈک تعلیم، بین الاقوامی تجربے اور پیشہ ورانہ مہارت کو فروغ دینا ہے۔ فیلوشپ کے تحت ڈاکٹر ذوالفقار اپنی پسند کے کسی ممتاز بین الاقوامی طبی مرکز میں جدید سرجری تکنیکوں اور عصر حاضر کی آرتھوپیڈک تحقیقی سرگرمیوں سے آگہی اور عملی تجربہ پر مبنی 3 ہفتوں کی خصوصی تربیت حاصل کریں گے۔
شعبہ آرتھوپیڈک سرجری کے چیئرمین پروفیسر عبد القیوم خان نے اس کامیابی پر انھیں مبارکباد پیش کی اور اسے شعبہ اور یونیورسٹی کے لیے باعث فخر قرار دیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ