ملیالم فلموں کے اداکار سلیم کمار نہیں رہے
کوچی، 7 جون (ہ س)۔ ملیالم فلموں کے مقبول اداکار سلیم کمار کا یہاں ایک پرائیویٹ اسپتال میں 56 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ انہیں نمونیا کے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ خاندانی ذرائع نے یہ معلومات دی ہے۔ انہوں نے ہفتے کی رات تقریباً 10
ملیالم فلموں کے مقبول اداکار سلیم کمار۔ فوٹو فائل


کوچی، 7 جون (ہ س)۔ ملیالم فلموں کے مقبول اداکار سلیم کمار کا یہاں ایک پرائیویٹ اسپتال میں 56 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ انہیں نمونیا کے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ خاندانی ذرائع نے یہ معلومات دی ہے۔ انہوں نے ہفتے کی رات تقریباً 10.43 بجے آخری سانس لی۔ انہیں صبح اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق، کچھ سال پہلے جگر کی پیوند کاری (لیور ٹرانسپلانٹ) کروا چکے کمار کو اسپتال میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔ کمار نے 1990 کی دہائی کے آخر میں فلمی دنیا میں آنے سے پہلے طنز و مزاح (کامیڈی) کے ذریعے پہچان حاصل کی۔ انہوں نے 1997 میں بڑے پردے پر قدم رکھا۔ 2000 کی دہائی میں ان کی مزاحیہ اداکاری نے انہیں بڑے پیمانے پر مقبولیت دلائی۔

انہوں نے ملیالم فلم ’’اچنورنگتھا ویڈو‘‘ میں اپنی اداکاری کے لیے کیرلا اسٹیٹ فلم ایوارڈ میں دوسرے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتا۔ اس کے بعد انہیں ’’ادامنتّے مکان ابو‘‘ (2010) میں شاندار اداکاری کے لیے نیشنل فلم ایوارڈ اور کیرلا اسٹیٹ فلم ایوارڈ سے نوازا گیا۔

کیرلا کے وزیر اعلیٰ وی ڈی ستھیشن نے اداکار سلیم کمار کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ ستھیشن نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا، ’’سلیم کمار شمالی پرور کا وقار تھے۔ ایک عام خاندان میں پیدا ہوئے کمار قومی ایوارڈ جیت کر ہندوستانی سنیما کی بلندیوں تک پہنچے۔ انہوں نے اپنی اداکاری کے دم پر آسکر نامزدگی تک کا سفر طے کیا‘‘۔

قابلِ ذکر ہے کہ کمار نے تقریباً تین دہائیوں کے طویل کیریئر میں طنز و مزاح سے لے کر سنجیدہ کردار نبھائے۔ ان کے خاندان میں ان کی بیوی سنیتا اور دو بچے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande