منی پور میں دو عسکریت پسند اور دو شراب اسمگلر گرفتار، اسلحہ برآمد
امپھال، 7 جون (ہ س)۔ منی پور میں امن برقرار رکھنے کے لیے پولیس اور سیکورٹی فورسز عسکریت پسندوں اور منشیات کے اسمگلروں کے خلاف مسلسل آپریشن کر رہے ہیں۔ آئے روز اسلحہ برآمد اور گرفتاریاں ہو رہی ہیں۔ اتوار کو منی پور پولیس ہیڈکوارٹر کی طرف سے فراہم ک
منی


امپھال، 7 جون (ہ س)۔ منی پور میں امن برقرار رکھنے کے لیے پولیس اور سیکورٹی فورسز عسکریت پسندوں اور منشیات کے اسمگلروں کے خلاف مسلسل آپریشن کر رہے ہیں۔ آئے روز اسلحہ برآمد اور گرفتاریاں ہو رہی ہیں۔

اتوار کو منی پور پولیس ہیڈکوارٹر کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق، منی پور پولیس نے ہفتہ کے روز دو لوگوں کو گرفتار کیا اور امپھال مشرقی ضلع کے ہینگانگ پولیس اسٹیشن کے تحت فزام لیراک سے بڑی مقدار میں شراب برآمد کی۔ گرفتار اسمگلروں کی شناخت حجام اونگبی ٹومبی (48) اور حجام منگل (24) کے طور پر کی گئی ہے، دونوں سکمائی بازار کے رہنے والے ہیں۔ ان کے پاس سے ایک سلوررنگ کی فور وہیلر (ایم این-01ایکس-4717) اور 117 لیٹر ڈی آئی سی شراب ضبط کی گئی۔

5 جون کو، سیکورٹی فورسز نے سرحدی ستون 72 اور سرحدی ستون 73 (چونزانگ سی او بی سے 12 کلومیٹر جنوب میں) کے درمیان کے علاقے سے ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا۔ قبضے میں ایک دیسی ساختہ لاتھوڈ گن، میگزین کے ساتھ ایک 9 ایم ایم پستول، میگزین کے ساتھ ایک .22 یو ایس اے پستول، چار ریڈیو سیٹ اور چار آئی ای ڈیز (بقیہ حصے) شامل ہیں۔

ساتھ ہی ، 5 جون کو، سیکورٹی فورسز نے تھوبل ضلع کے لیلونگ پولیس اسٹیشن کے تحت اسٹون کرشر علاقے کے قریب ویتھاو سانگومسانگ سے دو فعال آر پی ایف/پی ایل اے اراکین کو گرفتار کیا۔ ان کی شناخت سناسم سناتم میتی عرف ٹومپوک عرف وانمین (32) اور ینگکوکپم پریم چند سنگھ عرف چنگ سنگلاکپا (26) کے طور پر کی گئی ہے۔ ان کے پاس سے ایک دو پہیوں والی گاڑی (ایم این-01ایل-8210) ضبط کر لی گئی۔

اس دوران ، کوٹلین میں حالیہ تشدد کو آس پاس کے علاقوں میں پھیلنے سے روکنے کے لیے، سیکورٹی فورسز نے گزشتہ جمعہ کو قومی شاہراہ 202 اور 102اے کے ساتھ ساتھ لٹن، مہادیو، اور سیناکیتھل کے آس پاس کے علاقوں میں اچانک مشترکہ تلاشی آپریشن کیا۔ دونوں برادریوں سے تعلق رکھنے والے دیہاتوں میں مشترکہ گشت کی گئی اور بنکروں کا پتہ لگا کر انہیں تباہ کر دیا گیا۔ گاو¿ں کے حکام اور سول سوسائٹی کی تنظیموں (سی ایس ایس او) سے تعاون کرنے کی کوشش کی گئی اور انہیں یقین دلایا گیا کہ کسی بھی خطرے کو روکنے کے لیے سیکورٹی فورسز علاقے میں موجود رہیں گی۔ ان پر یہ بھی زور دیا گیا کہ وہ اپنے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ کہیں اور واقعات سے متاثر نہ ہوں اور اپنے گاوں میں تشدد میں ملوث ہوں۔

یہ کارروائیاں مقامی لوگوں کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ہائی وے پر محفوظ نقل و حرکت کو برقرار رکھنے کے لیے جاری رہیں گی۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande