نشہ سے پاک معاشرہ ہی صحت مند، محفوظ اور خوشحال ملک کی مضبوط بنیاد: شیوراج سنگھ چوہان
نشہ سے پاک معاشرہ ہی صحت مند، محفوظ اور خوشحال ملک کی مضبوط بنیاد: شیوراج سنگھ چوہان ودیشا میں دو روزہ مفت کینسر جانچ کیمپ کے دوسرے دن بھی مرکزی وزیر برائے زراعت نے شرکت کی ودیشا، 7 جون (ہ س)۔ مرکزی وزیر برائے زراعت شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے
ودیشا میں مفت کینسر جانچ کیمپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان


نشہ سے پاک معاشرہ ہی صحت مند، محفوظ اور خوشحال ملک کی مضبوط بنیاد: شیوراج سنگھ چوہان

ودیشا میں دو روزہ مفت کینسر جانچ کیمپ کے دوسرے دن بھی مرکزی وزیر برائے زراعت نے شرکت کی

ودیشا، 7 جون (ہ س)۔

مرکزی وزیر برائے زراعت شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ نشہ مکت مہم (نشہ سے پاک مہم) کو عوامی تحریک بنانے کے لیے گاوں گاوں میں کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی اور بڑے پیمانے پر عوامی بیداری مہم چلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نشہ سے پاک معاشرہ ہی صحت مند، محفوظ اور خوشحال ملک کی مضبوط بنیاد ہوتا ہے، اس لیے اس مہم کو معاشرے کے ہر طبقے کا تعاون ملنا ضروری ہے۔

مرکزی وزیر برائے زراعت چوہان اتوار کو ودیشا کے میڈیکل کالج میں مفت کینسر جانچ کیمپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے نشہ سے پاک مہم کو عوامی تحریک بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب مل کر نشے کے خلاف ایسی سماجی طاقت کھڑی کریں گے، جو آنے والی نسلوں کو محفوظ اور صحت مند مستقبل دے سکے۔ انہوں نے شہریوں سے اس مہم سے جڑنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خواہش مند لوگ 8929629475 پر مسڈ کال دے کر یا پھر ویب سائٹ www.shivrajsinghchouhan.co.in پر جا کر 'Ask Shivraj' زمرے (کیٹیگری) میں اپنا رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

دراصل، ودیشا میڈیکل کالج میں مرکزی وزیر چوہان کی پہل پر یہ دو روزہ مفت کینسر جانچ کیمپ منعقد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں ودیشا پارلیمانی حلقہ سمیت دوسرے اضلاع کے مریضوں کی بھی کینسر جانچ کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ خدمت کا یہ عظیم سفر لگاتار آگے بڑھ رہا ہے اور جانچ کے دوران بڑی تعداد میں کینسر کے مشکوک معاملات کا سامنے آنا تشویش کا موضوع ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم صرف جانچ اور مشورے تک محدود نہیں رہے گی، بلکہ ہر مریض کے علاج کا مناسب انتظام یقینی بنایا جائے گا۔ اس دوران ٹاٹا میموریل اسپتال اور ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم بھی موجود رہی۔

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ جانچ کے لیے آنے والے ہر مریض کا پورا ریکارڈ تیار کیا جا رہا ہے اور ان کے موبائل نمبر درج کر کے ضروری طبی مشورہ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تمام مریضوں کی زمرہ بندی کر کے یہ طے کیا جائے گا کہ کسے کیموتھیراپی، کسے ریڈیوتھیراپی، کسے بائیوپسی اور سرجری کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹروں کی ماہر ٹیم مریضوں کی حالت کے مطابق علاج کی حکمتِ عملی طے کرے گی اور متعلقہ اسپتالوں کی نشان دہی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت اہل مریضوں کا علاج کرانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور ضرورت پڑنے پر دیگر انتظامات بھی یقینی بنائے جائیں گے۔ ہمارا ہدف ہے کہ کوئی بھی مریض علاج سے محروم نہ رہے اور ہر بہن بھائی کا علاج پوری ذمہ داری کے ساتھ کرایا جائے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ جانچ کے دوران یہ واضح ہوا ہے کہ خاص طور پر خواتین میں کینسر کے تئیں بیداری کی کمی ہے۔ جھجک اور معلومات کی کمی کی وجہ سے کئی خواتین وقت رہتے اپنی پریشانی نہیں بتاتیں، جس سے بیماری سنگین شکل اختیار کر لیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھاتی کے کینسر اور رحم کے کینسر جیسی بیماریوں کی شروعاتی اسٹیج پر پہچان ممکن ہے، لیکن جانچ نہ ہونے سے علاج میں تاخیر ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاج کے انتظام کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر عوامی بیداری مہم بھی شروع کی جائے گی، تاکہ لوگ بغیر کسی جھجک کے وقت پر جانچ کرائیں اور بیماری کا شروعاتی مرحلے میں ہی علاج ممکن ہو سکے۔

مرکزی وزیر چوہان نے خواتین اور بیٹیوں کی صحت کو لے کر خصوصی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سروائیکل کینسر آج ملک کی خواتین کے لیے سنگین چیلنج بن چکا ہے۔ یہ خواتین میں پایا جانے والا دوسرا سب سے عام کینسر ہے اور ہر سال ملک میں اس کے ایک لاکھ 20 ہزار سے زیادہ نئے معاملات سامنے آتے ہیں، جبکہ تقریباً 80 ہزار خواتین کی وقت سے پہلے موت ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کینسر ہیومن پیپیلوما وائرس انفیکشن کی وجہ سے ہوتا ہے اور میڈیکل سائنس میں یہ ایسا کینسر ہے، جس کی روک تھام موثر ٹیکہ کاری (ویکسینیشن) سے ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ 14 سال تک کی بیٹیوں کو ایچ پی وی ویکسین ضرور لگوائیں۔ یہ صرف ایک ٹیکہ نہیں، بلکہ بیٹیوں کے صحت مند، محفوظ اور کینسر سے پاک مستقبل کا حفاظتی موازنہ (ڈھال) ہے۔ حکومتِ ہند، سرکاری صحت مراکز پر یہ ٹیکہ مفت دستیاب کروا رہی ہے اور سائنسی تحقیق کے مطابق یہ 93 سے 100 فیصد تک موثر ہے۔ انہوں نے معاشرے سے اپیل کی کہ جھجک اور بیداری کی کمی کو چھوڑ کر ہر خاندان اپنی بیٹیوں کی وقت پر ٹیکہ کاری یقینی بنائے، کیونکہ صحت مند ناری ہی مضبوط بھارت کی بنیاد ہے۔

مرکزی وزیر نے بہنوں اور بیٹیوں سے دلی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر چھاتی میں گلٹی، غیر معمولی تبدیلی یا کوئی دوسری صحت سے متعلق علامت دکھائی دے تو بغیر کسی جھجک کے طبی جانچ کرانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وقت پر جانچ سے کینسر جیسی سنگین بیماری کا علاج ممکن ہے، جبکہ لاپرواہی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے بھائیوں اور خاندان کے دیگر ارکان سے بھی گزارش کی کہ وہ خواتین کو جانچ کرانے کے لیے راغب کریں اور صحت سے متعلق مسائل کو چھپانے کے بجائے کھل کر سامنے آنے کا ماحول بنائیں۔ کینسر کا علاج ضروری ہے، لیکن اس سے بھی زیادہ ضروری یہ ہے کہ کینسر ہونے ہی نہ پائے۔ اس کے لیے تمباکو، سپاری، گٹکھا، بیڑی، پان مصالحہ اور شراب جیسی عادتوں کے خلاف بڑے پیمانے پر نشہ مکت مہم چلانے کا روڈ میپ تیار کیا جائے گا۔پروگرام میں بتایا گیا کہ کینسر جانچ اور مشورے کے اس مفت دو روزہ کیمپ میں 2598 مریضوں کی جانچ کی گئی، جس میں سے 286 مریض کینسر کی بیماری میں مبتلا پائے گئے، جبکہ 254 مریضوں میں کینسر ہونے کے امکانات پائے گئے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande