
نئی دہلی، 7 جون (ہ س)۔ دہلی اسمبلی کے اسپیکر وجیندر گپتا دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن (سی پی اے) انڈیا ریجن زون-II نارتھ زون کی باوقار کانفرنس سے وکست بھارت 2047 اور مستقبل کے چیلنجوں کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں ایک باخبر معاشرے اور قانون سازوں کا کردارکے موضوع پرخطاب کریں گے۔یہ اطلاع اتوار کو ایک ریلیز میں دی گئی ہے۔
چندی گڑھ میں ہریانہ قانون ساز اسمبلی میں 8سے9 جون تک منعقد ہونے والی یہ دو روزہ علاقائی کانفرنس، پورے شمالی ہند سے اعلیٰ پریزائیڈنگ افسران، اسپیکر اور ایم ایل اے کو اکٹھا کریں گے۔ اس کانفرنس کا بنیادی مقصد اس طویل مدتی قومی ترقی کے روڈ میپ کے ساتھ قانون سازی کی کوششوں پر غور و فکر کرنا اور انہیںہم آہنگ کرنا ہے۔
یہ کانفرنس پارلیمانی اداروں کو مضبوط بنانے، جدید قانون سازی کے طریقوں کو بہتر بنانے اور خطے میں بغیر کسی رکاوٹ کے جمہوری تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم اور باہمی تعاون کے پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے۔ کلیدی پالیسی سازوں کو ایک چھت کے نیچے اکٹھا کرکے، اس تقریب کا مقصد منتخب نمائندوں اور عوام کے درمیان ایک عملی مکالمے کو فروغ دینا ہے۔ کانفرنس کے دوران، شرکاءمستقبل کے سماجی و اقتصادی چیلنجوں کا تجزیہ کریں گے اور تیزی سے ترقی پذیر ملک کی بدلتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فعال طرز حکمرانی کے طریقہ کار کا نقشہ تیار کریں گے۔
دہلی قانون ساز اسمبلی کی نمائندگی کرتے ہوئے، وجیندر گپتا ان اعلیٰ سطحی اجلاسوں میں شرکت کریں گے اور شہریوں کو بااختیار بنانے اور قانون سازی کے عمل میں عوامی شرکت بڑھانے کے بارے میں اپنی قیمتی بصیرت اندوزخیالات کا اشتراک کریں گے۔
پارلیمانی بہترین طریقوں کے تعمیری تبادلے کے ذریعے، شرکاءکا مقصد پالیسی سازوں کے لیے علاقائی مسائل کو مو¿ثر طریقے سے حل کرنے کے لیے ایک مضبوط روڈ میپ تیار کرنا ہے۔ ایک باخبر معاشرہ اور وقف قانون ساز مل کر 2047 تک ہندوستان کو ایک مکمل ترقی یافتہ ملک بنانے کے وژن کو پورا کر سکتے ہیں۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی