
نئی دہلی،07جون(ہ س)۔محکمہ امورِ صارفین ) کے ای- جاگرتی پلیٹ فارم کو قومی ای-گورننس ایوارڈز 2026 میں سلور ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ اعزاز زمرہ اوّل: ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے سرکاری عمل کی ازسرِ نو تشکیل اور ڈیجیٹل تبدیلی کے تحت دیا گیا۔ یہ باوقار ایوارڈ محکمہ انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات کی جانب سے پیش کیا جاتا ہے۔ یہ کامیابی ایک سخت اور جامع جانچ کے عمل کے بعد حاصل ہوئی، جس میں مرکزی وزارتوں، مختلف محکموں اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے موصول ہونے والی 341 نامزدگیوں کا جائزہ لیا گیا۔ یہ اعزاز اس حقیقت کی توثیق کرتا ہے کہ ای- جاگرتی ٹیکنالوجی پر مبنی اور شہریوں پر مرکوز خدمات کے ذریعے صارفین کی شکایات کے ازالے کے نظام میں مو¿ثر اور انقلابی تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔یکم جنوری 2025 کو شروع کیے گئے ای۔ جاگرتی پلیٹ فارم نے چار سابقہ نظاموں او سی ایم ایس ، ای-داخل ، این سی ڈی آر سی سی ایم ایس اور کونفونٹ کو یکجا کرکے ایک واحد، مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے مزین اور مکمل طور پر کاغذ سے پاک پلیٹ فارم کی شکل دے دی ہے۔ آغاز سے اب تک اس پلیٹ فارم کے ذریعے 2.29 لاکھ سے زائد صارفین کے معاملات درج کیے جا چکے ہیں، جبکہ 2.07 لاکھ سے زیادہ معاملات نمٹائے بھی جاچکے ہیں۔ اس طرح معاملات کے تصفیے کی مجموعی شرح 90.75 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اس پلیٹ فارم نے ملک اور بیرونِ ملک مقیم صارفین کے لیے انصاف تک رسائی کو نہایت آسان اور موثر بنا دیا ہے، جس کے ذریعے وہ کسی بھی مقام سے بلا رکاوٹ اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں اور ان کے ازالے کے عمل سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ای-جاگرتی پلیٹ فارم کے ذریعے، صارفین اندرون و بیرون ملک سے آن لائن شکایات درج کر سکتے ہیں، دستاویزات اپ لوڈ کر سکتے ہیں، کیس کی پیش رفت تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، اور ورچوئل سماعتوں میں شرکت کر سکتے ہیں۔ یہ پلیٹ فارم کثیر لسانی خصوصیت، اے آئی چیٹ بوٹ، وائس ٹو ٹیکسٹ، آن لائن ادائیگیاں، ایس ایم ایس، اور ای میل الرٹس جیسی خصوصیات پیش کرتا ہے۔وزارت کے مطابق یہ پلیٹ فارم غیر مقیم ہندوستانیوں (این آر آئی) کے لیے بھی مفید ثابت ہوا ہے۔ اب تک 3,312 این آر آئی صارفین رجسٹرڈ ہو چکے ہیں اور 751 شکایات درج کی گئی ہیں۔ ان میں سے 61 مقدمات نمٹائے گئے ہیں۔مالی سال 2025-2026 میں، اتراکھنڈ، چھتیس گڑھ، چنڈی گڑھ، مدھیہ پردیش، پنجاب، میگھالیہ، راجستھان، کرناٹک اور اروناچل پردیش بشمول نیشنل کنزیومر ڈسپیوٹس ریڈریسل کمیشن (این سی ڈی آر سی) نے 100 فیصد سے زیادہ تصفیے کی شرح ریکارڈ کی ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan