ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے پرکھڑگے نے مرکز کو نشانہ بنایا ، کہا کہ بڑھتی مہنگائی نے عوام کا بجٹ بگاڑ دیا ہے
نئی دہلی، 7 جون (ہ س)۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کو لے کر مرکزی حکومت اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کھانا پکانے والی گیس کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عام لوگوں
مہنگا


نئی دہلی، 7 جون (ہ س)۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کو لے کر مرکزی حکومت اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کھانا پکانے والی گیس کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عام لوگوں بالخصوص غریب اور متوسط گھرانوں کی مالی مشکلات کو مزید بڑھا دیا ہے۔ مہنگائی گھریلو بجٹ پر اضافی دباو ڈال رہی ہے اور عام صارفین کے کچن کے اخراجات میں اضافہ کر رہی ہے۔

اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ ایک بیان میں، کھڑگے نے پارلیمنٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے اس دعوے کا حوالہ دیا کہ انہوں نے مغربی ایشیا میں تنازعات جیسے حالات کے باوجود 41 ممالک سے ایندھن کی سپلائی کو ممکن بنایا ہے۔ کانگریس صدر نے سوال کیا کہ اگر حکومت نے توانائی کی فراہمی کے اتنے وسیع اورمتبادل انتظامات کیے ہیں تو پھر بھی دیہی علاقوں میں ایل پی جی کی دستیابی اور استعمال کے حوالے سے مسائل کیوںبرقرار ہیں۔

کھڑگے نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ چار مہینوں میں گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 89 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے درمیان کھانا پکانے والی گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے خاندانوں کے ماہانہ اخراجات بری طرح متاثر ہو رہے ہیں اور کم اور متوسط آمدنی والے طبقے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

پردھان منتری اجولا یوجنا (پی ایم-اجولا یوجنا) کا حوالہ دیتے ہوئے کانگریس صدر نے کہا کہ 2025سے26 20کے مالی سال میں اس اسکیم کے تحت 5.56 کروڑ مستفید کنبوں نے اپنے گیس سلنڈروں کو صرف ایک بار یا اس سے کم ری فل کرایا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان میں سے تقریباً 3.30 کروڑ خاندانوں نے ایک بھی سلنڈر ری فل نہیں کیا۔ ان کے مطابق، یہ صورتحال ظاہر کرتی ہے کہ بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے غریب خاندانوں کی ایک بڑی تعداد کو ایل پی جی کا باقاعدہ استعمال برداشت کرنا مشکل ہو رہا ہے۔

انہوں نے مرکزی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا یہ صورتحال گیس کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں اور موجودہ پالیسیوں کا نتیجہ تو نہیں؟ کھڑگے نے الزام لگایا کہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے اور عام لوگ اس کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔

کانگریس صدر نے بی جے پی پر سیاسی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) حکومت کے دوران بی جے پی اور نریندر مودی نے مہنگائی کے مسئلہ پر حکومت کو لگاتار تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں گزشتہ 12 سالوں میں تقریباً 530 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس سے صارفین پر مالی بوجھ بڑھ رہا ہے۔

کھڑگے نے مطالبہ کیا کہ مرکزی حکومت ایل پی جی کی قیمتوں میں راحت فراہم کرنے کے لیے موثر اقدامات کرے اور غریب خاندانوں کو سستی کھانا پکانے کی گیس فراہم کرنے کی سمت میں ٹھوس قدم اٹھائے، تاکہ اجولا یوجنا سمیت دیگر فلاحی اسکیموں کے فوائد حقیقی ضرورت مند لوگوں تک پہنچ سکیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande