وزیر اعظم نے اداکار سلیم کمار کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا
نئی دہلی، 07 جون (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو اداکار سلیم کمار کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم مودی نے ایکس پر کہا، مجھے تجربہ کار اداکار سلیم کمار کے انتقال سے بہت دکھ ہوا ہے۔ اپنے ممتاز کیرئیر کے دوران، انہوں نے م
سلیم


نئی دہلی، 07 جون (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو اداکار سلیم کمار کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم مودی نے ایکس پر کہا، مجھے تجربہ کار اداکار سلیم کمار کے انتقال سے بہت دکھ ہوا ہے۔ اپنے ممتاز کیرئیر کے دوران، انہوں نے مختلف کرداروں میں اپنی استعداد اور یادگار پرفارمنس سے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ غم کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ اوربے شمار مداحوں کے ساتھ میری تعزیت ہے۔ اوم شانتی!

نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکار سلیم کمار کو بخار اور سانس لینے میں دشواری کے ساتھ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور وہ ہفتے کی رات 10بج کر43 منٹ پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 56 سال تھی۔ شائقین نے 300 سے زائد فلموں میں ان کے یادگار کرداروں کاذکرکیا ہے، جن میں آدمنتے مکان ابو اور پلیول کلیانم شامل ہیں۔ ان کے پسماندگان میں بیوی سنیتا اور تین بچے ہیں۔ کیرالہ کی حکومت نے سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کی آخری رسومات انجام دی ۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande