مانسون جنوبی کونکن اور گوا تک پہنچا، مہاراشٹر میں بارش کے سازگار حالات ، کئی اضلاع میں ایلو الرٹ
ممبئی ، 6 جون (ہ س)۔ ملک بھر میں جنوب مغربی مانسون کی پیش قدمی تیزی سے جاری ہے اور اب اس نے مہاراشٹر میں بھی دستک دے دی ہے۔ پورا گوا مانسون کی زد میں آنے کے بعد 6 جون کو مانسون جنوبی کونکن کے ساحلی علاقوں تک پہنچ گیا ہے۔ دیوگڑ تک مانسون کی حد و
WEATHER MAHA MONSOON


ممبئی ، 6 جون (ہ س)۔ ملک بھر میں جنوب مغربی مانسون کی پیش قدمی تیزی سے جاری ہے اور اب اس نے مہاراشٹر میں بھی دستک دے دی ہے۔ پورا گوا مانسون کی زد میں آنے کے بعد 6 جون کو مانسون جنوبی کونکن کے ساحلی علاقوں تک پہنچ گیا ہے۔ دیوگڑ تک مانسون کی حد واضح طور پر دیکھی جا رہی ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آئندہ دو سے تین دن کے دوران مہاراشٹر کے مزید علاقوں میں مانسون سرگرم ہو جائے گا۔ ممبئی، تھانے، کونکن اور وسطی مہاراشٹر میں بارش کی شدت بڑھنے کے آثار ظاہر کیے گئے ہیں۔ اسی تناظر میں جنوبی مہاراشٹر اور کونکن کے بعض اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ مانسون کی آمد کی اس خوشخبری نے بارش کے منتظر کسانوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج، ہفتہ کے روز، جنوب مغربی مانسون نے بحیرۂ عرب کے مغربی وسطی اور مشرقی وسطی حصوں، کرناٹک، پورے گوا، مہاراشٹر اور آندھرا پردیش کے بعض علاقوں، تمل ناڈو، جنوب مغربی خلیجِ بنگال کے بیشتر حصوں، مغربی وسطی اور شمال مشرقی خلیجِ بنگال، پورے مشرقی وسطی خلیجِ بنگال اور شمال مغربی خلیجِ بنگال کے بعض علاقوں کے علاوہ میزورم اور منی پور تک مزید پیش قدمی کی ہے۔ مانسون کی شمالی حد دیوگڑ، کوپّل، اننت پورم، چنئی کے بعض علاقوں اور آئزول کے مشرقی حصوں سے گزر رہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آئندہ دو سے تین دن کے دوران وسطی بحیرۂ عرب، مہاراشٹر، کرناٹک اور آندھرا پردیش کے مزید علاقوں، تلنگانہ کے بعض حصوں، تمل ناڈو، جنوب مغربی خلیجِ بنگال کے باقی ماندہ علاقوں، مغربی وسطی اور شمالی خلیجِ بنگال اور شمال مشرقی ریاستوں میں مانسون کی مزید پیش رفت کے لیے حالات سازگار ہیں۔

کل، اتوار کے روز، کونکن، ناسک، احمدنگر، پونے، کولہاپور، ساتارا، سانگلی، شولاپور، پربھنی، بیڑ، لاتور، عثمان آباد، اکولہ، امراوتی، بھنڈارا، بلڈھانہ، چندرپور، گڈچرولی، گوندیا، ناگپور، وردھا اور ایوت محل اضلاع کے لیے محکمہ موسمیات نے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ ان علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande