دنیا کی معروف کنزیومر ہیلتھ کیئر کمپنی ہیلیون مدھیہ پردیش میں ملک کا پہلا مینوفیکچرنگ یونٹ قائم کرے گی
پیتھم پور میں تقریباً 2000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے بننے والے اس یونٹ کا وزیر اعلیٰ 8 جون کو سنگِ بنیاد رکھیں گے بھوپال، 6 جون (ہ س)۔ دنیا کی معروف کنزیومر ہیلتھ کیئر کمپنی ہیلیون مدھیہ پردیش کے پیتم پور میں واقع اسمارٹ انڈسٹریل پارک میں ہ
پیتھم پور کا اسمارٹ انڈسٹریل پارک اور ہیلیون کی علامتی تصویر


پیتھم پور میں تقریباً 2000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے بننے والے اس یونٹ کا وزیر اعلیٰ 8 جون کو سنگِ بنیاد رکھیں گے

بھوپال، 6 جون (ہ س)۔

دنیا کی معروف کنزیومر ہیلتھ کیئر کمپنی ہیلیون مدھیہ پردیش کے پیتم پور میں واقع اسمارٹ انڈسٹریل پارک میں ہندوستان کا پہلا مینوفیکچرنگ یونٹ قائم کرنے جا رہی ہے۔ تقریباً 2000 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والے اس یونٹ کا وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو پیر، 8 جون کو سنگِ بنیاد رکھیں گے۔

پبلک ریلیشنز آفیسر ببیتا مشرا نے ہفتہ کو بتایا کہ یہ مدھیہ پردیش کو عالمی سرمایہ کاری کی پسندیدہ ترین منزل بنانے کے لیے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو کی جانب سے کی جانے والی مسلسل کوششوں کا ایک اہم نتیجہ ہے۔ یہ منصوبہ وزیر اعلیٰ کے یونائیٹڈ کنگڈم کے دورے اور وہاں منعقدہ سرمایہ کاری کے مذاکرات کی بدولت ممکن ہوا ہے۔ سرمایہ کاروں کے ساتھ تفصیلی بات چیت اور مدھیہ پردیش کی صنعتی صلاحیتوں کی مؤثر پیشکش کے بعد ہیلیون نے ریاست میں اپنی سرمایہ کاری کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا۔ اب یہ سرمایہ کاری کی تجویز عمل درآمد کے مرحلے میں پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تقریباً دو ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے قائم ہونے والا یہ منصوبہ ریاست میں عملی شکل اختیار کرنے والے اہم ترین غیر ملکی سرمایہ کاری کے منصوبوں میں شامل ہے۔ پیتھم پور کے اسمارٹ انڈسٹریل پارک میں 40 ایکڑ سے زائد رقبے پر تیار کیا جانے والا یہ جدید ترین یونٹ بنیادی طور پر اورل ہیلتھ (منہ اور دانتوں کی صحت) کی مصنوعات کی تیاری پر مرکوز ہوگا۔ یہاں تیار ہونے والا سامان گھریلو مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ ایشیا پیسیفک، مشرقِ وسطیٰ اور افریقہ کے خطے کے کئی ممالک کو برآمد بھی کیا جائے گا۔

پبلک ریلیشنز آفیسر کے مطابق، ہیلیون عالمی سطح پر کنزیومر ہیلتھ کیئر کے شعبے کی صفِ اول کی کمپنیوں میں شامل ہے۔ سنسوڈائن، کروسن، اینو، اوٹروین، آیوڈیکس، سینٹرم اور آسٹو کیلسیم جیسی مقبول مصنوعات کے ذریعے کمپنی دنیا بھر میں اپنی مضبوط پہچان رکھتی ہے۔ تقریباً 170 سے زائد ممالک میں موجودگی رکھنے والی یہ کمپنی صحت اور ذاتی دیکھ بھال کے شعبے میں عالمی قیادت قائم کر چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے سے تقریباً 500 بلاواسطہ (براہِ راست) اور 500 بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی مقامی ایم ایس ایم ای یونٹوں، سپلائر نیٹ ورک، ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس اور دیگر معاون صنعتوں کو بھی نئے مواقع حاصل ہوں گے۔ کمپنی مقامی صلاحیتوں کی مہارت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ روزگار میں کم از کم 30 فیصد خواتین کی شراکت داری کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دے گی۔ مقامی انسانی وسائل کے استعمال پر خصوصی توجہ دیے جانے سے علاقائی اقتصادی سرگرمیوں کو بھی نئی رفتار ملے گی۔

ہیلیون کا یہ منصوبہ مدھیہ پردیش کو عالمی مینوفیکچرنگ اور برآمدی مرکز کے طور پر ترقی دینے کی سمت میں ایک اہم کامیابی ہے۔ یہ سرمایہ کاری ریاست کی صنعتی ترقی، روزگار کی فراہمی، برآمدات کے فروغ اور عالمی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی کوششوں کو نئی طاقت فراہم کرے گی اور ترقی یافتہ مدھیہ پردیش کے عزم کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande