گریٹر کیلاش میں سیوریج لائن کے کام کے دوران دیوار منہدم، مزدور ہلاک، دو فائر فائٹرز زخمی
نئی دہلی، 5 جون (ہ س)۔ لودھی کالونی میں جمعرات کی رات سیور پائپ لائن بچھاتے وقت ایک دیوار گر گئی، جس سے تین مزدور ملبے تلے دب گئے۔ حادثے میں ایک مزدور کی موت ہو گئی، جب کہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ گریٹر کیلاش-1 میں واقع ٹاٹا کمیونیکیشن کے دفتر
گریٹر کیلاش میں سیوریج لائن کے کام کے دوران دیوار منہدم، مزدور ہلاک، دو فائر فائٹرز زخمی


نئی دہلی، 5 جون (ہ س)۔

لودھی کالونی میں جمعرات کی رات سیور پائپ لائن بچھاتے وقت ایک دیوار گر گئی، جس سے تین مزدور ملبے تلے دب گئے۔ حادثے میں ایک مزدور کی موت ہو گئی، جب کہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ گریٹر کیلاش-1 میں واقع ٹاٹا کمیونیکیشن کے دفتر میں کل دیر رات آگ لگ گئی، جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ آگ بجھانے کی کوشش کے دوران دو فائر فائٹرز زخمی بھی ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق لودھی ہوٹل کے قریب صبح تقریباً 1:18 بجے سیوریج پائپ لائن کا کام جاری تھا۔ اس دوران اچانک دیوار گرنے سے تین مزدور ملبے تلے دب گئے۔ مقامی لوگوں نے فوری رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے دو کارکنوں کو بچایا اور انہیں فوری طور پر ایمس ٹراما سینٹر پہنچایا۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور تیسرے کارکن کو ملبے سے نکالا۔

زخمیوں کی شناخت 48 سالہ راجیش اور 20 سالہ عمر کے طور پر کی گئی ہے۔ دونوں ایمس کے ٹراما سینٹر میں زیر علاج ہیں۔ 55 سالہ دیویندر کو تشویشناک حالت میں اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس حادثے کی وجہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

دریں اثنا، گریٹر کیلاش-1 میں واقع ٹاٹا کمیونیکیشن کے دفتر میں تقریباً 2:47 بجے آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ فائر بریگیڈ نے فوری طور پر متعدد گاڑیاں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیں۔ آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے اضافی فائر انجنوں کو طلب کیا گیا، تقریباً ڈھائی گھنٹے کی کوشش کے بعد صبح 5:30 بجے آگ پر قابو پالیا گیا، اور صبح 7:05 پر آپریشن کو مکمل قرار دیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ آگ عمارت کی تیسری منزل پر بیٹری روم میں لگی۔ آگ نے تقریباً 200 مربع فٹ کا علاقہ متاثر کیا۔ متھرا روڈ فائر اسٹیشن کے دو فائر فائٹرز سندیپ اور سریش کو آگ بجھانے کی کوشش میں ہاتھ جھلس گئے اور انہیں صفدر جنگ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ حکام کے مطابق عمارت گراو¿نڈ پلس فائیو منزلہ ہے اور آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande