
سنبھل، 5 جون (ہ س)۔ اترپردیش کے سنبھل ضلع کی گنور تحصیل انتظامیہ نے باگھﺅ میں غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ مزار کو منہدم کردیا۔ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ چار تھانوں کی پولیس بھی موجود تھی۔ ضلع مجسٹریٹ انکت کھنڈیلوال اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کرشنا کمار بشنوئی کے ساتھ ایس ڈی ایم اور گنور کے تحصیلدار بھی موجود تھے۔
اس موضوع پر جانکاری دیتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ انکت کھنڈیلوال نے کہا کہ ضلع میں لینڈ بینک بنانے کا کام جاری ہے۔ اس کے تحت غیر قانونی طور پر بنائے گئے مزار کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ یہ مزار تحصیل گنور کے علاقے باگھﺅ میں واقع تھا۔ اس موضوع پر جانکاری دیتے ہوئے پولیس سپرنٹنڈنٹ سنبھل کرشن کمار بشنوئی نے بتایا کہ سنبھل ضلع کے گنور تحصیل علاقے کے باگھﺅمیں غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ مزار کو زمین بوس کر دیا گیا ہے۔ اب تک ضلع میں 100 ہیکٹر سے زائد اراضی کو ناجائز قبضوں سے آزاد کرایا گیا ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی