تھانے میں آٹو رکشا ڈرائیوروں کو مراٹھی سکھانے کے لیے آر ٹی او کا اقدام
ممبئی، 5 جون (ہ س)۔ مسافروں کے ساتھ رابطے کو آسان بنانے، روزمرہ لین دین میں مراٹھی زبان کے استعمال کو فروغ دینے اور رکشا ڈرائیوروں کو مہاراشٹر کی لسانی و ثقافتی روایت سے جوڑنے کے مقصد سے محکمہ ٹرانسپورٹ نے ایک اہم اقدام کیا ہے۔ مہاراشٹر حکومت کے
TRANSPORT MAHA THANE


ممبئی، 5 جون (ہ س)۔ مسافروں کے ساتھ رابطے کو آسان بنانے، روزمرہ لین دین میں مراٹھی زبان کے استعمال کو فروغ دینے اور رکشا ڈرائیوروں کو مہاراشٹر کی لسانی و ثقافتی روایت سے جوڑنے کے مقصد سے محکمہ ٹرانسپورٹ نے ایک اہم اقدام کیا ہے۔ مہاراشٹر حکومت کے محکمہ ٹرانسپورٹ، ریاستی مراٹھی وکاس سنستھا، کونکن مراٹھی ساہتیہ پریشد اور ممبئی مراٹھی ساہتیہ سنگھ کے اشتراک سے تھانے ریجنل ٹرانسپورٹ آفس میں ’’مہاراشٹر ماجھا، مراٹھی ماجھا سنواد بھاشا‘‘ مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر ہیمنگنی پاٹل کی رہنمائی میں ضلع تھانے کے غیر مراٹھی رکشا ڈرائیوروں کے لیے مراٹھی مکالماتی زبان کی تربیت کا خصوصی پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ کونکن مراٹھی ساہتیہ پریشد کے تجربہ کار اساتذہ اور پروفیسروں کی نگرانی میں چار روزہ خصوصی تربیتی سیشن چلایا جائے گا۔ اس تربیتی پروگرام کے دوران روزمرہ زندگی میں استعمال ہونے والے جملوں، مسافروں سے گفتگو کے طریقوں، مراٹھی ذخیرۂ الفاظ اور زبان کی بنیادی معلومات سے آگاہ کیا جائے گا۔ تربیت مکمل ہونے کے بعد شریک رکشا ڈرائیوروں کا مراٹھی گفتگو کا امتحان لیا جائے گا اور کامیاب امیدواروں کو سرٹیفکیٹ دیے جائیں گے۔افتتاحی تقریب میں ڈپٹی ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر روہت کاٹکر، کونکن مراٹھی ساہتیہ پریشد کے پردیپ دھول، ارون مہاترے، جیوتی ٹھاکرے، دیپا تھانیکر، ہرشلا لکھٹے اور گوتم تھوروے سمیت متعدد شخصیات موجود تھیں۔ اس موقع پر ڈپٹی ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر روہت کاٹکر نے بتایا کہ آر ٹی او کے دائرۂ کار میں گزشتہ دو ماہ سے ایک خصوصی مہم چلائی جا رہی تھی تاکہ ایسے رکشا ڈرائیوروں کی نشاندہی کی جا سکے جنہیں مراٹھی زبان میں گفتگو نہیں آتی۔ اسی مہم کے تحت ایسے ڈرائیوروں کے لیے مراٹھی مکالماتی زبان کی تربیتی کلاسوں کا آغاز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کلاسیں 15 اگست تک جاری رہیں گی۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande