
ابتدائی کاروبار میں اتار چڑھاو کے درمیان شیئر بازار میں تیزی، سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ
نئی دہلی، 05 جون (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار آج ابتدائی کاروبار کے دوران اتار۔چڑھاو کے درمیان مضبوطی کے ساتھ ٹریڈ کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات بھی سبقت کے ساتھ ہوئی تھی۔ بازار کھلتے ہی خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان ایک دوسرے پر حاوی ہونے کی کوشش شروع ہو گئی، جس کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کی چال میں اتار چڑھاو ہونے لگا۔ راحت کی بات یہی رہی کہ فروخت کا دباو بننے کے باوجود یہ دونوں انڈیکس مسلسل سبز نشان میں ہی برقرار رہے۔ صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 0.20 فیصد اور نفٹی 0.14 فیصد کی تیزی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔
10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد شیئر بازار کے سرکردہ شیئروں میں سے ایچ ڈی ایف سی لائف، اڈانی انٹرپرائزز، بجاج فائنانس، ایس بی آئی لائف انشورنس اور ٹیک مہندرا کے شیئر 2.54 فیصد سے لے کر 1.18 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب، وپرو، ٹرینٹ لمیٹڈ، ٹاٹا اسٹیل، ہنڈالکو انڈسٹریز اور کول انڈیا کے شیئر 3.97 فیصد سے لے کر 0.56 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔
ابھی تک کے کاروبار میں شیئر بازار میں 2,711 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہو رہی تھی۔ ان میں سے 1,856 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے، جبکہ 855 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 20 شیئر خریداری کی حمایت سے سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری جانب 10 شیئر فروخت کے دباو میں سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 29 شیئر سبز نشان میں اور 21 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آ رہے تھے۔
بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس آج 269.93 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 74,629.94 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار کی شروعات ہوتے ہی بازار میں رسہ کشی شروع ہو گئی، جس کی وجہ سے اس انڈیکس کی چال میں اتار چڑھاو ہونے لگا۔ خریداری کی حمایت سے سینسیکس اچھل کر 74,717.57 پوائنٹس تک پہنچا۔ وہیں فروخت کا دباو بننے پر اس نے 74,479.87 پوائنٹس کی سطح تک غوطہ بھی لگایا۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 150.53 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 74,510.54 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔
سینسیکس کی طرح ہی این ایس ای کے نفٹی نے آج 62.40 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 23,478.95 پوائنٹس کی سطح سے کاروبار کی شروعات کی۔ بازار کھلتے ہی خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان ایک دوسرے پر حاوی ہونے کی کوشش شروع ہو گئی، جس کی وجہ سے اس انڈیکس کی چال اوپر نیچے ہونے لگا۔ خریداری کی حمایت سے نفٹی 23,516.35 پوائنٹس تک پہنچنے میں کامیاب رہا، جبکہ فروخت کا دباو بننے پر یہ انڈیکس 23,439.15 پوائنٹس کی سطح تک گر بھی گیا۔ راحت کی بات یہی رہی کہ فروخت کا دباو بننے کے باوجود یہ انڈیکس مسلسل سبز نشان میں ہی کاروبار کرتا رہا۔ بازار میں خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان مسلسل جاری رسہ کشی کے درمیان صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد نفٹی 32.55 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 23,449.10 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن