آر بی آئی نے ریپو ریٹ کو 5.25 فیصد پر برقرار رکھا
۔ مالی سال 2026سے27 کے لیے جی ڈی پی کی شرح نمو 6.6 فیصد رہنے کا امکان نئی دہلی، 5 جون (ہ س)۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے رواں مالی سال 2026 سے 2027 کے لئے اپنی دوسری مانیٹری پالیسی جائزہ میٹنگ میں ریپو ریٹ کو 5.25 فیصد پر برقرار رکھا۔ اس
ریپو


۔ مالی سال 2026سے27 کے لیے جی ڈی پی کی شرح نمو 6.6 فیصد رہنے کا امکان

نئی دہلی، 5 جون (ہ س)۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے رواں مالی سال 2026 سے 2027 کے لئے اپنی دوسری مانیٹری پالیسی جائزہ میٹنگ میں ریپو ریٹ کو 5.25 فیصد پر برقرار رکھا۔ اس سے گھر اور کار کے قرضے مہنگے نہیں ہوں گے اور ای ایم آئی میں اضافہ نہیں ہوگا۔ آر بی آئی کے گورنر سنجے ملہوترا نے جمعہ کو مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کی تین روزہ دو ماہانہ جائزہ میٹنگ کے بعد اس فیصلے کا اعلان کیا۔ ملہوترا نے کہا کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی نے غیر جانبدارانہ موقف برقرار رکھا اور پالیسی ریٹ یعنی ریپو ریٹ کو رواں مالی سال کے دوسرے مانیٹری جائزے میں 5.25 فیصد پر برقرار رکھا۔ اس کے علاوہ، رواں مالی سال 2026 سے2027 کے لیے جی ڈی پی کی شرح نمو 6.6 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ملہوترا نے کہا کہ عالمی غیر یقینی صورتحال کے درمیان، ہمیں یقین ہے کہ ہم چیلنجوں پر قابو پالیں گے اور مضبوط ہو کر ابھریں گے۔ انہوں نے کہا، اس سال کے لیے حقیقی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو کا تخمینہ اب 6.6 فیصد ہے۔ اس سے قبل ہم نے 6.9 فیصد کا تخمینہ لگایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے لیے تخمینہ 6.6 فیصد، دوسری کے لیے 6.3 فیصد، تیسری کے لیے 6.5 فیصد اور چوتھی کے لیے 6.8 فیصد ہے۔

ایم پی سی کا اجلاس ہر دو ماہ بعد ہوتا ہے۔

آر بی آئی کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) چھ ارکان پر مشتمل ہے۔ ان میں سے تین ریزرو بینک سے ہیں، جب کہ باقی کی تقرری مرکزی حکومت کرتی ہے۔ ریزرو بینک دو ماہی مالیاتی جائزہ اجلاس منعقد کرتا ہے۔ مالی سال 2026 سے2027 میں، مانیٹری پالیسی کمیٹی کے کل چھ اجلاس ہوں گے، پہلا اجلاس 6 سے8 اپریل 2026 کو ہوچکا ہے۔

ریپو ریٹ کیا ہے؟

جس شرح سود پر آر بی آئی بینکوں کو قرض دیتا ہے، اسے ریپو ریٹ کہا جاتا ہے۔ کم ریپو ریٹ کا مطلب ہے کہ بینک کم شرح سود پر قرض حاصل کر سکتے ہیں۔ جب بینک سستے قرضے حاصل کرتے ہیں، تو وہ اکثر یہ فائدہ اپنے صارفین تک پہنچاتے ہیں، اپنی شرح سود کو کم کرتے ہیں۔ یہ قابل ذکر ہے کہ آر بی آئی نے اپریل میں ایم پی سی کی جائزہ میٹنگ میں متفقہ طور پر غیر جانبدارانہ موقف اپنایا، ریپو ریٹ کو 5.25 فیصد پر برقرار رکھا۔ ریزرو بینک نے آخری بار دسمبر 2025 میں پالیسی سود کی شرح کو 0.25 فیصد سے گھٹا کر 5.25 فیصد کر دیا تھا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande