
جموں, 05 جون (ہ س)۔
عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر آئی آر پی کی 16ویں بٹالین رامبن نے ضلع رامبن کے پرنوت علاقے سمیت مختلف مقامات پر بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم کا انعقاد کیا۔اس موقع پر بٹالین کے افسران اور اہلکاروں نے پہاڑی ڈھلوانوں، دریا کے کناروں، سڑکوں کے اطراف اور کیمپ علاقوں میں تقریباً 1500 پودے لگائے۔ شجرکاری مہم کا مقصد ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینا، سبزہ بڑھانا اور قدرتی وسائل کے تحفظ کی اہمیت کے بارے میں عوامی بیداری پیدا کرنا تھا۔
بٹالین حکام نے کہا کہ درخت ماحول کے توازن کو برقرار رکھنے اور آنے والی نسلوں کے لیے صاف و شفاف ماحول کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ماحول کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں۔عالمی یوم ماحولیات کے سلسلے میں منعقدہ اس مہم کو مقامی سطح پر سراہا گیا اور اسے ماحول دوست اقدامات کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر