آسام میں آج بارہ ایم ایل ایز کابینہ کے وزیر کے طور پر لیں گےحلف
گوہاٹی،5جون،(ہ س)۔ آسام کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمانتا بسوا سرما کی کابینہ کو آج 12کابینی وزراء ملیں گے۔ 12 ایم ایل اے جمعہ کو کابینہ کے وزراء کے طور پر حلف لیں گے۔ ان ایم ایل اے میں اشونی رائے سرکار، اشوک سنگھل، بمل بورا، بسواجیت ڈیماری، جینت ملبروا
آسام میں آج بارہ ایم ایل ایز کابینہ کے وزیر کے طور پر لیں گےحلف


گوہاٹی،5جون،(ہ س)۔

آسام کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمانتا بسوا سرما کی کابینہ کو آج 12کابینی وزراء ملیں گے۔ 12 ایم ایل اے جمعہ کو کابینہ کے وزراء کے طور پر حلف لیں گے۔

ان ایم ایل اے میں اشونی رائے سرکار، اشوک سنگھل، بمل بورا، بسواجیت ڈیماری، جینت ملبروا، کوشک رائے، کیشو مہنت، کرشنیندو پال، نیلیما دیوی، پیوش ہزاریکا، ڈاکٹر رنوج پیگو، اور سوشانت برگوہائن شامل ہیں۔ حلف برداری کی تقریب میں گورنر لکشمن پرساد اچاریہ، وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمانتا بسوا سرما، اعلیٰ سرکاری افسران اور دیگر معززین موجود ہوں گے۔ حلف برداری کی تقریب گوہاٹی کے جیوتی بشنو انٹرنیشنل آرٹ مندر میں منعقد ہوگی۔ تقریب کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande