
جموں, 05 جون (ہ س)۔ خطہ چناب میں خراب موسمی حالات کے باعث ضلع انتظامیہ کشتواڑ نے جمعہ کو شری مچیل ماتا یاترا اور شری منڈھل ماتا یاترا کو ایک روز کے لیے ملتوی کر دیا۔ضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ضلع بھر میں مسلسل بارش، سڑکوں پر پھسلن اور پہاڑی علاقوں میں پتھروں کے گرنے کے خدشات کے پیش نظر یاتریوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔انتظامیہ نے تمام یاتریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ 5 جون کو یاترا کا سفر نہ کریں اور اگلے احکامات تک محفوظ مقامات پر ہی قیام کریں۔
حکام کے مطابق یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے۔ انتظامیہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور موسم کی آئندہ صورتحال کے مطابق مزید فیصلے کیے جائیں گے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر