
سلنڈر دھماکہ سے مکان تباہ، تلنگانہ میں 3 افراد کی موتحیدرآباد، 5 جون (ہ س)۔
تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع کے مریال گوڑہ شہرمیں مبینہ طور پربجلی کے شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ کے بعد گیس سلنڈرپھٹنے کے باعث دو بچوں اورایک خاتون کی موت ہو گئی۔ پولیس کے مطابق، ہلاک ہونے والوں کی شناخت چندرکلا (45)، ان کے بیٹے لکشمن(16)اوربیٹی پرنتی (14) کے طور پرہوئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اچانک بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے گھر میں آگ لگ گئی۔ آگ کے شعلے تیزی سے پھیلے اورانہوں نے رسوئی گیس (ایل پی جی)سلنڈرکواپنی زد میں لے لیا، جس سے دھماکہ ہو گیا اوروہ تینوں گھرکے اندرہی پھنس گئے۔ اس دوران تینوں بری طرح جھلس گئے اورموقع پرہی ان کی موت واقع ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اورفائربریگیڈ کاعملہ جائے حادثہ پرپہنچا اورسخت مشقت کے بعد آگ پرقابو پایا۔نعشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مریال گوڑہ کے سرکاری ہاسپٹل بھیج دی گئی ہیں ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق