گوہاٹی کے جالوک باڑ ی میں خوفناک آتشزدگی میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کی موت
گوہاٹی،5جون،(ہ س)۔ گوہاٹی کے جالوکباڑی علاقے میں جمعہ کی علی الصبح لگنے والی خوفناک آگ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کی المناک موت ہو گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور ان کے دو بچے شامل ہیں۔ آگ میں چاروں زندہ جل گئے۔ مقامی ذرائع کے مطاب
گوہاٹی کے جالوک باڑ ی میں خوفناک آتشزدگی میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کی موت


گوہاٹی،5جون،(ہ س)۔

گوہاٹی کے جالوکباڑی علاقے میں جمعہ کی علی الصبح لگنے والی خوفناک آگ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کی المناک موت ہو گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور ان کے دو بچے شامل ہیں۔ آگ میں چاروں زندہ جل گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ گھر والوں کو گھر سے باہر نکلنے کا موقع بھی نہیں ملا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز اور مقامی افراد جائے وقوعہ پر پہنچے اور آگ بجھانے کی کوششیں شروع کیں تاہم تب تک کافی نقصان ہوچکا تھا۔

آگ سے دو رہائشی مکانات مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئے۔ حادثے سے پورے علاقے میں صدمے کی لہر دوڑ گئی اور لوگوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر جمع ہوگئی۔

پولیس اور انتظامیہ نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

متعلقہ محکموں کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں تاکہ نقصان کا اندازہ لگایا جا سکے اور واقعہ کی تفصیلی تحقیقات کی جا سکیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande