اننت ناگ : کھیت میں کام کے دوران حادثاتی طور پر نوجوان جاں بحق
سرینگر 5جون (ہ س): ۔جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے مٹن کے کیہریبل علاقے میں ایک 26 سالہ نوجوان کی زرعی کام کے دوران ایک المناک حادثے میں موت ہو گئی۔ حکام نے بتایا کہ متوفی کی شناخت فردوس احمد خان ولد جمعہ خان ساکن سترینگ میدان کیہریبل کے طور پر کی
اننت ناگ : کھیت میں کام کے دوران حادثاتی طور پر نوجوان جاں بحق


سرینگر 5جون (ہ س): ۔جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے مٹن کے کیہریبل علاقے میں ایک 26 سالہ نوجوان کی زرعی کام کے دوران ایک المناک حادثے میں موت ہو گئی۔ حکام نے بتایا کہ متوفی کی شناخت فردوس احمد خان ولد جمعہ خان ساکن سترینگ میدان کیہریبل کے طور پر کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فردوس زرعی زمین میں ہل چلا رہا تھا، جب یہ واقعہ پیش آیا تو وہ پاور تلر کا استعمال کر رہا تھا۔حکام نے بتایا کہ تلر پر مرمت کے کام کے دوران، اس کی گردن میں پہنا ہوا اسکارف مبینہ طور پر مشین کے گھومنے والے بلیڈ میں پھنس گیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا اور موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی۔ بعد ازاں ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔ دوسری جانب پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande