کشتواڑ پولیس نے منشیات فروش کی جائیداد کو ضبط کیا۔
جموں, 05 جون (ہ س) ۔ نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت منشیات کے خلاف جاری مہم میں کشتواڑ پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 53.12 لاکھ روپے مالیت کی ایک رہائشی جائیداد کو این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کی دفعہ 68ایف(1) کے تحت ضبط کر لیا ہے۔ایس ایس پی کشتو
Property


جموں, 05 جون (ہ س) ۔

نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت منشیات کے خلاف جاری مہم میں کشتواڑ پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 53.12 لاکھ روپے مالیت کی ایک رہائشی جائیداد کو این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کی دفعہ 68ایف(1) کے تحت ضبط کر لیا ہے۔ایس ایس پی کشتواڑ نریش سنگھ نے بتایا کہ ایف آئی آر نمبر 77/2026 اور 90/2026 کے سلسلے میں کی گئی مالیاتی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ مظفر حسین اور مدثر حسین ولدین معراج الدین سکنہ اوم مہتا روڈ کشتواڑ نے منشیات کی غیر قانونی تجارت سے حاصل شدہ رقم سے ایک رہائشی مکان تعمیر کیا تھا۔

پولیس کے مطابق 6 مرلہ اراضی پر مشتمل یہ مکان منشیات کی اسمگلنگ سے حاصل ہونے والی آمدنی سے خریدا گیا تھا۔ تحقیقات میں اس کے شواہد سامنے آنے کے بعد متعلقہ قانون کے تحت جائیداد کو ضبط کر لیا گیا۔یہ کارروائی ایس ایچ او پولیس اسٹیشن کشتواڑ کی قیادت میں ایگزیکٹو مجسٹریٹ کی موجودگی میں انجام دی گئی، جبکہ ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر کشتواڑ نے اس کی نگرانی کی۔

ایس ایس پی کشتواڑ نے کہا کہ ضلع پولیس منشیات فروشوں کے مالیاتی نیٹ ورک کو توڑنے اور غیر قانونی ذرائع سے حاصل کی گئی جائیدادوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھے گی۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ منشیات کی اسمگلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے بارے میں پولیس کو معلومات فراہم کریں تاکہ ضلع کو منشیات سے پاک بنایا جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande