
جموں, 05 جون (ہ س)۔
ڈوڈہ پولیس نے منشیات کے خلاف جاری مہم کے تحت کارروائی کرتے ہوئے کھلینی میں قائم خصوصی ناکے پر ایک مبینہ منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے تقریباً 317 گرام چرس برآمد کر لی۔پولیس کے مطابق وی وی آئی پی دورے کے پیش نظر سخت حفاظتی انتظامات کے تحت کھلینی میں خصوصی ناکہ بندی کی گئی تھی۔ اس دوران پولیس پوسٹ کھلینی کی ٹیم نے ایک مشتبہ شخص کو روک کر تلاشی لی، جس کے قبضے سے چرس جیسا ممنوعہ مادہ برآمد ہوا۔
گرفتار ملزم کی شناخت امتیاز احمد ولد محمد شفیع سکنہ مٹھی ، گوہا، ڈوڈہ کے طور پر ہوئی ہے۔
اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن ڈوڈہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعات 8/20 کے تحت ایف آئی آر نمبر 148/2026 درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ پولیس برآمد شدہ منشیات کے ماخذ اور اس کے نیٹ ورک کے بارے میں جانچ کر رہی ہے۔ڈوڈہ پولیس نے کہا ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ اور نشہ آور اشیاء کے کاروبار کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی اور اس ناسور کے خاتمے کے لیے عوامی تعاون ناگزیر ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر