
حیدرآباد، 5 جون (ہ س)۔ بی آرایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آرنے حیدرآباد کے تاریخی علاقے چارمینارکا دورہ کیا ۔ اس موقع پرانہوں نے چارمینارسے متصل شہرکے مشہوراورتاریخی نمرا کیفے اینڈ بیکری کارخ کیا ۔جہاں انہوں نے حیدرآباد کی روایتی ایرانی چائے اورمشہورعثمانیہ بسکٹ کا لطف اٹھایا۔ بی آرایس کے قائدین علی بن ابراہیم مسقطی،عنایت علی باقری،محمداعظم علی اور ایس اے قیصر کے علاوہ دوسرے قائدین موجود تھے ۔ پرانے شہر میں کے ٹی آرکی اچانک آمد اوران کی موجودگی کے باعث چارمیناراوراس کے آس پاس کے علاقوں میں زبردست گہماگہمی اور جوش وخروش دیکھا گیا۔ نمراکیفے کے دورے کے بعد کے ٹی آرنے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ایکس(ٹوئیٹر)پراپنے تجربے کوشیئرکرتے ہوئے لکھا ۔ جب آپ حیدرآباد کے پرانے شہرجاتے ہیں تو وہاں کا سفرتب تک مکمل نہیں ہوتاجب تک آپ وہاں کی روایتی ایرانی چائے نہ پی لیں۔ میں نے چارمینار کے پاس واقع مشہورنمرا کیفے کا دورہ کیا اوروہاں کی لذیذ ایرانی چائے اورعثمانیہ بسکٹ کا لطف اٹھایا ۔ نمرا بیکری کے مالک اسلم بن عبودالکثیری نے کیفے پہنچنے پربی آرایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آرکا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ دورے کے اختتام پرکے ٹی آر نے بہترین مہمان نوازی اور محبت کے لیے اسلم بن عبودالکثیری اورنمراکیفے کے تمام اسٹاف کا خصوصی طورپرشکریہ اداکیا۔ کے ٹی آر کی جانب سے حیدرآبادی کلچر اور ایرانی چائے اور عثمانیہ بسکٹ کی تعریف کو سوشیل میڈیا پر کافی پسند کیا جارہا ہے ۔۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق