جنوبی افریقہ کے نائب صدر کا تلنگانہ میں سرمایہ کاری سے اتفاق
حیدرآباد، 4 جون (ہ س)۔ تلنگانہ اورجنوبی افریقہ کے درمیان تعلیم ،طب،سیاحت اورسرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون سے اتفاق کیا گیا۔ جنوبی افریقہ کے نائب صدرپال مشاٹیلے کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے آج حیدرآباد میں وزیراعلی ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔ وزیراع
جنوبی افریقہ کے نائب صدر کا تلنگانہ میں سرمایہ کاری سے اتفاق


حیدرآباد، 4 جون (ہ س)۔ تلنگانہ اورجنوبی افریقہ کے درمیان تعلیم ،طب،سیاحت اورسرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون سے اتفاق کیا گیا۔ جنوبی افریقہ کے نائب صدرپال مشاٹیلے کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے آج حیدرآباد میں وزیراعلی ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔ وزیراعلی نے جنوبی افریقہ کے صنعت کاروں اور تاجروں کو ڈسمبر 2026 میں منعقد ہونے والے تلنگانہ رائزنگ گلوبل سمٹ میں شرکت کی دعوت دی۔ نائب صدر جنوبی افریقہ نے کہا کہ وہ وفد کے ساتھ سمٹ میں شرکت کواپنے لئے اعزازتصورکرتے ہیں۔ وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی سریدھربابواوروزیرصحت دامودرراج نرسمہا کے ہمراہ جنوبی افریقہ کے اعلیٰ سطحی وفد نے وزیراعلی سے تعلیم،میڈیکل ٹورازم اورسرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون میں اضافہ سے اتفاق کیا۔ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ اورجنوبی افریقہ کے درمیان تعلیم اورمیڈیکل ٹورازم میں اضافہ ہوگا اورسرمایہ کاری کے مواقع بڑھ جائیں گے۔ وزیراعلی نے کہا کہ حیدرآباد کے مضبوط تعلیمی اوراسکل ڈیولپمنٹ سسٹم نے شہر کوایک عالمی مرکزاورآئی ٹی،فارما، ڈیفنس اورایرواسپیس کے شعبہ جات میں انجنیئرنگ صلاحیتوں کے بین الاقوامی مرکز کے طور پر اپنی شناخت بنا نے میں معاون رہا ہے۔وزیراعلی نے کہا کہ حیدرآباد میں فارچیون 500 کمپنیوں کے گلوبل کیپبلٹی سنٹرس کے قیام کے نتیجہ میں عالمی سطح پر شہر کی شناخت میں اضافہ ہوا ہے۔ حیدرآباد میں عالمی معیار کی طبی اور صحت کی سہولتیں دستیاب ہیں جس کے نتیجہ میں مختلف ممالک بالخصوص مشرق وسطی سے آنے والے افراد کم خرچ کے علاج کیلئے حیدرآباد کو ترجیح دے رہے ہیں۔ حکومت حیدرآباد کومیڈیکل ٹورازم کے عالمی مرکزکے طورپرترقی دے گی۔ وزیراعلی نے کہا کہ گزشتہ سال تلنگانہ رائزنگ گلوبل سمٹ کی کامیابی سے متاثر ہوکر جاریہ سال ڈسمبرمیں گلوبل سمٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال کئی عالمی اداروں نے حیدرآباد میں سرمایہ کاری سے اتفاق کیا۔انٹرنیشنل ایرپورٹ کے قریب30 ہزارایکراراضی پربھارت فیوچرسٹی کے قیام سے جنوبی افریقہ کے نائب صدر کوواقف کرایا گیا۔ وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی ڈی سریدھر بابو نے جنوبی افریقہ کے صنعت کاروں کو تلنگانہ میں سرمایہ کاری کے مواقع سے واقف کرایا۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande