مرکز نے این ایچ پی سی میں حصہ داری بیچ کراکٹھا کئے 4,300 کروڑ روپے
نئی دہلی، 4جون(ہ س)۔ مرکزی حکومت نے پیشکش برائے فروخت (او ایف ایس) کے آخری دن بدھ کو سرکاری شعبے کے ادارے این ایچ پی سی لمیٹڈ میں اپنا حصہ بیچ کر تقریبا 4,300 کروڑ روپے اکٹھے کیے ہیں۔بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) پر دستیاب اعداد و شمار کے مطابق،
مرکز نے این ایچ پی سی میں حصہ داری بیچ کراکٹھا کئے 4,300 کروڑ روپے


نئی دہلی، 4جون(ہ س)۔ مرکزی حکومت نے پیشکش برائے فروخت (او ایف ایس) کے آخری دن بدھ کو سرکاری شعبے کے ادارے این ایچ پی سی لمیٹڈ میں اپنا حصہ بیچ کر تقریبا 4,300 کروڑ روپے اکٹھے کیے ہیں۔بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) پر دستیاب اعداد و شمار کے مطابق، 60.27 کروڑ شیئرز کی پیشکش برائے فروخت (او ایف ایس) کے مقابلے میں کل 151.33 کروڑشیئرز کے لیے بولیاں موصول ہوئیں۔ اس او ایف ایس میں حکومت کی تین فیصد حصہ داری کی پیش کش شامل تھی، جبکہ تین فیصدی گرین شو متبادل یعنی اضافی بولی آنے پر اسے اپنے پاس رکھنے کا متبادل رکھا گیا تھا۔

حکومت نے پیر کو اعلان کیا کہ وہ ’پیشکش برائے فروخت‘او ایف ایس کے ذریعے این ایچ پی سی لمیٹڈ میں 6 فیصد تک حصہ داری فروخت کرے گی۔ اس ایشو کے لیے فلور پرائس 71 روپے فی شیئر مقرر کی گئی تھی۔ موجودہ مالی سال 2026-2027 میں کسی سرکاری شعبے کی کمپنی کا یہ تیسرا او ایف ایس تھا۔ گزشتہ ہفتے حکومت نے او ایف ایس کے ذریعے کول انڈیا میں 2 فیصد حصہ داری بیچ کر 5,542 کروڑ روپے اکٹھے کیے۔ مئی میں اس نے سنٹرل بینک آف انڈیا میں 8.08 فیصدحصہ داری بیچ کر 2266 کروڑ روپے اکٹھے کیے تھے۔ اس طرح حکومت کو رواں مالی سال 2026-27 میں اب تک ڈس انویسٹمنٹ سے موصول ہونے والی کل رقم 7,808 کروڑ روپے ہے۔

مالی سال 2026-27 کے مرکزی بجٹ میں ڈس انویسٹمنٹ اور اثاثوں کی منیٹائزیشن کے ذریعے 80,000 کروڑ روپے اکٹھا کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جو مالی سال 2025-26 کے نظر ثانی شدہ بجٹ تخمینوں کے مطابق 33,837 کروڑ روپے سے دوگنا ہے۔

ہندوستان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande