مدھیہ پردیش میں بلدیاتی اداروں اور پنچایتوں کی ووٹر لسٹ میں نام درج کرنے اور نام خارج کرنے کے لیے پہلی بار آن لائن درخواست کی سہولت
کل 8,317 درخواست گزاروں نے کی آن لائن درخواست بھوپال، 4 جون (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں پہلی بار بلدیاتی اداروں اور سہ سطحی پنچایتوں کی مع فوٹو ووٹر لسٹ کی تجدید کے دوران ووٹروں کو نام درج کرانے، نام خارج کرانے اور ناموں میں تصحیح کے لیے آن لائن سہو
ووٹر لسٹ، علامتی تصویر


کل 8,317 درخواست گزاروں نے کی آن لائن درخواست

بھوپال، 4 جون (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں پہلی بار بلدیاتی اداروں اور سہ سطحی پنچایتوں کی مع فوٹو ووٹر لسٹ کی تجدید کے دوران ووٹروں کو نام درج کرانے، نام خارج کرانے اور ناموں میں تصحیح کے لیے آن لائن سہولت فراہم کی گئی ہے۔

ریاستی الیکشن کمشنر منوج شریواستو نے جمعرات کے روز جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ریاست میں اس سہولت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کل 8,317 درخواست گزاروں نے آن لائن درخواست دی ہے۔ ان میں سے بلدیاتی اداروں میں 1,496 اور پنچایتوں میں 6,848 آن لائن درخواستیں موصول ہوئیں۔

انہوں نے بتایا کہ بلدیاتی اداروں میں 675 آن لائن درخواستیں نام درج کرنے، 770 نام خارج کرنے اور 24 درخواستیں نام میں تصحیح کے لیے موصول ہوئی ہیں۔ وہیں سہ سطحی پنچایتوں میں 1,701 درخواستیں نام درج کرانے، 4,960 نام خارج کرنے اور 187 درخواستیں نام میں تصحیح کے لیے حاصل ہوئی ہیں۔ ان تمام درخواستوں پر ضابطے کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان کی ریاست مدھیہ پردیش میں بلدیاتی اداروں اور پنچایتوں کی ووٹر لسٹ کا حتمی اجرا 18 جون کو ہوگا۔ اس کے لیے ووٹر لسٹ کی تجدید کا کام جاری ہے۔ ریاستی الیکشن کمیشن کے سکریٹری دیپک سنگھ نے ہدایت دی ہے کہ ضلع وار تجدید کا کام مکمل شفافیت کے ساتھ ہونا چاہیے۔ ساتھ ہی انہوں نے حتمی ووٹر لسٹ کو مقررہ وقت پر ضلع کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande