عالمی غیر یقینی صورتحال کے باوجود، ہندوستان دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت ہے: جتن پرساد
-جتن پرساد نے آئی آئی ایف ٹی میں گلوبل بزنس ریسرچ کانفرنس 2026 کا افتتاح کیا نئی دہلی، 4 جون (ہ س)۔ تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر مملکت جتن پرساد نے جمعرات کو کہا کہ عالمی غیر یقینی صورتحال کے باوجود، ہندوستان دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے وال
India-Continues-to-Be-Worlds-Fastest-Growing-Econo


-جتن پرساد نے آئی آئی ایف ٹی میں گلوبل بزنس ریسرچ کانفرنس 2026 کا افتتاح کیا

نئی دہلی، 4 جون (ہ س)۔ تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر مملکت جتن پرساد نے جمعرات کو کہا کہ عالمی غیر یقینی صورتحال کے باوجود، ہندوستان دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشتوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک نے تجارت، مینوفیکچرنگ، اختراعات اور تکنیکی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایک طویل مدتی وژن کو اپنایا ہے۔

جتن پرساد نے یہاں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف فارن ٹریڈ (آئی آئی ایف ٹی) میں گلوبل بزنس ریسرچ کانفرنس (جی بی آر سی) 2026 کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب میں یہ بات کہی۔ تجارت و صنعت کے وزیر مملکت نے کہا کہ مصنوعی ذہانت، سیمی کنڈکٹرز اور عالمی تجارتی شراکت داری جیسے شعبوں میں ہندوستان کی ترقی بین الاقوامی معیشت میں اس کے بڑھتے ہوئے کردار کی عکاسی کرتی ہے۔ آئی آئی ایف ٹی حکومت ہند کی وزارت تجارت و صنعت کے تحت ایک ڈیمڈ یونیورسٹی ہے۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے تحقیق پر مبنی بصیرت پیدا کرنے، مستقبل کے کاروباری شعبوں کے ماہرین کو تیار کرنے اور ہندوستان کو عالمی بازاروں کے ساتھ مربوط کرنے میں آئی آئی ایف ٹی جیسے اداروں کی اہم شراکت کا اعتراف کیا۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ جی بی آر سی 2026 میں ہونے والی بات چیت سے قیمتی معلومات اور سفارشات سامنے آئیں گی جو پالیسی سازی اور ہندوستان کی اقتصادی ترقی میںمعاون ثابت ہو سکتی ہیں۔

تجارت و صنعت کے وزیر نے کہا کہ’’عالمیعدم استحکام کے درمیان کاروبار کا مینجمنٹ‘‘ کے موضوع پر منعقد ہونے والی کانفرنس میں ہندوستان اور بیرون ملک کے نامور ماہرین تعلیم، پالیسی ساز، انتظامی اساتذہ، محققین اور صنعت کے ماہرین کو ابھرتے ہوئے چیلنجوں اور عالمی کاروباری ماحول کو تشکیل دینے والے مواقع پر غور و فکر کرنے کے لیےیکجا ہوئے ہیں۔

وزارت کے مطابق، یہ تقریب 5 جون کو ایک اختتامی سیشن کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی، جس میں کانفرنس کی رپورٹس، معزز مہمانوں کے خطابات اور شاندار تحقیقی شراکتوں کو تسلیم کرنے کے لیے ایوارڈز کی تقریب شامل ہوگی۔ ایوارڈز مختلف موضوعاتی زمروں میں بہترین تحقیقی مقالوںبشمول مجموعی طور پر بہترین تحقیقی مقالہ، بہترین پوسٹر پریزنٹیشن اور بہترین ڈاکٹریٹ سمپوزیم ریسرچ پیپر کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande