
حیدرآباد ، 4 جون (ہ س)۔ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی سطح کے نامورکارڈیالوجسٹ ڈاکٹرپی سی رتھ کوڈاکٹراین ٹی آر یونیورسٹی آف ہیلت سائنسیس کے وجئے واڑہ میں منعقدہ کانوکیشن میں ڈاکٹریٹ اِن سائنسیس کے اعزاز سے نوازا گیا۔ یونیورسٹی کا یہ اعلیٰ ترین اعزاز ہے۔ گورنرآندھراپردیش جسٹس ایس عبدالنذیرنے یہ اعزاز پیش کیا اورامراض قلب کے علاج کے سلسلہ میں ڈاکٹرپی سی رتھ کی خدمات کو سراہا۔ ہندوستان اوردنیا کے مختلف ممالک میں عصری طریقہ علاج سے قلب کے امراض سے متاثرمریضوں کیلئے ڈاکٹرپی سی رتھ نے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئرمیں ماہرانہ طورپر کئی ڈاکٹرس کی تربیت کی ہے۔ وہ کارڈیالوجیکل سوسائٹی آف انڈیا کے صدر رہ چکے ہیں۔ ڈاکٹر پی سی رتھ انڈین کالج آف کارڈیالوجی کے صدر اور امریکن کالج آف کارڈیالوجی کے گورنرکی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ کئی عالمی اداروں سے وابستہ ہیں۔ ڈاکٹررتھ ان دنوں اپولوہاسپٹل جوبلی ہلزاوراپولو ہاسپٹل بھوبنیشورمیں ڈائرکٹراینڈ ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ کارڈیالوجی کے عہدہ پر فائز ہیں۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق