مظفر پور کے پرائیویٹ اسپتال میں آگ لگنے سے چار لوگوں کی موت کے واقعے پر وزیر اعلیٰ نے دکھ کا اظہار کیا
مظفر پور کے پرائیویٹ اسپتال میں آگ لگنے سے چار لوگوں کی موت کے واقعے پر وزیر اعلیٰ نے دکھ کا اظہار کیاپٹنہ، 4 جون (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے مظفر پور کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں آگ لگنے سے چار لوگوں کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہو
مظفر پور کے   پرائیویٹ اسپتال میں آگ لگنے سے چار لوگوں کی موت پر  وزیر اعلیٰ نے دکھ کا اظہار کیا


مظفر پور کے پرائیویٹ اسپتال میں آگ لگنے سے چار لوگوں کی موت کے واقعے پر وزیر اعلیٰ نے دکھ کا اظہار کیاپٹنہ، 4 جون (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے مظفر پور کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں آگ لگنے سے چار لوگوں کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے گہری تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ ایشور مہلوکین کے لواحقین کو اس مشکل وقت میں صبر عطا فرمائے۔

وزیر اعلیٰ نے مرنے والوں کے لواحقین کو 4 لاکھ روپے کی مالی مدد فوری طور پر تقسیم کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ پوری طرح مستعد ہے اور زخمیوں کے علاج کے لیے اہم اسپتالوں میں مناسب انتظامات کیے گئے ہیں۔

بہار کے مظفر پور شہر کے برہم پورہ تھانہ علاقے کے تحت واقع پرساد اسپتال کے آئی سی یو میں جمعرات کی صبح 3 بجے اچانک آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے 4 افراد کی موت ہو گئی ہے، جب کہ 20 سے زائد افراد شدید زخمی ہیں جن کا علاج جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande