
نئی دہلی، 4 جون (ہ س)۔ گھریلو صرافہ بازار آج مسلسل تیسرے دن فلیٹ سطح پر کاروبار ہو رہاہے۔ زیادہ تر صرافہ بازار وں میں ابتدائی کاروبار کے دوران سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ قیمتوں میں تبدیلی نہیں ہونے کی وجہ سے، 24کیرٹ سونا ₹ 1,56,210 سے لے کر ₹1,581,70 فی 10 گرام کے درمیان کاروبار کر رہا ہے۔ 22 کیرٹ سونا بھی بدھ کی قیمتوں پر ہی کاروبار کر رہا ہے یعنی ₹ 1,43,190 روپے سے لے کر 1,44,990 روپے فی 10 گرام تک فروخت ہو رہا ہے ۔ چاندی کی قیمتوں میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے اور یہ چمکدار دھات دہلی کے صرافہ بازار میں ₹ 2,79,900 روپے فی کلوگرام کی سطح پر فروخت ہو رہی ہے ۔
دہلی میں آج 24 کیرٹ سونا 156360 روپے فی 10 گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 143340 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔ وہیں ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 156210 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 143190 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح احمد آباد میں 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 156260 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 143240 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی ہے۔
ان بڑے شہروں کے علاوہ آج چنئی میں 24 کیرٹ سونا 158170 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 144990 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں 24 کیرٹ سونا 156210 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 143190 روپے فی 10 گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ بھوپال میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 156260 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 143240 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔
جے پور میں 24 کیرٹ سونا 156360 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 143340 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 156260 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 143240 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔ لکھنؤ کے صرافہ بازار میں آج 24 کیرٹ سونا 156360 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 143340 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔
ملک بھر کی دیگر ریاستوں کی طرح آج کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کےصرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ بنگلورو، حیدرآباد، اور بھونیشور، ان تینوں ریاستوں کے دارالحکومتوں میں، 24 کیرٹ سونا 156210 روپے فی 10 گرام پر تجارت کر رہا ہے۔ اسی طرح ان تین شہروں کی صرافہ بازار وں میں 22 کیرٹ سونا 143190 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد