راجوری کے مینڈھر سیکٹر میں فوجی جوان حادثاتی طور گولی لگنے سے زخمی
جموں, 04 جون (ہ س)۔ ضلع پونچھ کے سرحدی علاقے مینڈھر کے بلنوئی سیکٹر میں ایک فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہو گیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق بدھ کی رات ڈیوٹی کے دوران فوجی اہلکار کی سروس رائفل اچانک چل گئی، جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ واقعے کے ف
راجوری کے مینڈھر سیکٹر میں فوجی جوان حادثاتی طور گولی لگنے سے زخمی


جموں, 04 جون (ہ س)۔ ضلع پونچھ کے سرحدی علاقے مینڈھر کے بلنوئی سیکٹر میں ایک فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہو گیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق بدھ کی رات ڈیوٹی کے دوران فوجی اہلکار کی سروس رائفل اچانک چل گئی، جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ واقعے کے فوراً بعد فوجی حکام نے زخمی اہلکار کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں بہتر علاج کے لیے راجوری کے اسپتال منتقل کر دیا۔

حکام نے بتایا کہ زخمی فوجی کی حالت مستحکم ہے جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے ضروری تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande