سالانہ امرناتھ یاترا کے پیش نظر جے ایم سی نے خصوصی صفائی منصوبہ تیار کیا
سالانہ امرناتھ یاترا کے پیش نظر جے ایم سی نے خصوصی صفائی منصوبہ تیار کیا جموں، 04 جون (ہ س)۔ سالانہ امرناتھ یاترا کے پیش نظر جموں میونسپل کارپوریشن نے شہر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات مزید مؤثر بنانے کے لیے خصوصی منصوبہ تیار کیا ہے۔ اس سلسلے میں
Jmc


سالانہ امرناتھ یاترا کے پیش نظر جے ایم سی نے خصوصی صفائی منصوبہ تیار کیا

جموں، 04 جون (ہ س)۔ سالانہ امرناتھ یاترا کے پیش نظر جموں میونسپل کارپوریشن نے شہر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات مزید مؤثر بنانے کے لیے خصوصی منصوبہ تیار کیا ہے۔ اس سلسلے میں اہم شاہراہوں، بازاروں، یاترا روٹس اور عوامی مقامات کی صفائی کے لیے جدید مشینی گاڑیوں کا بیڑا تعینات کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق صفائی کے عمل کو تیز اور مؤثر بنانے کے لیے تین کمپیکٹ روڈ سویپنگ مشینیں، چار ڈولیوو چھ ہزار روڈ سویپنگ گاڑیاں اور دو جی وی پی ویکیوم سکشن گاڑیاں مختلف علاقوں میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ یہ مشینیں سڑکوں پر جمع گرد و غبار، کچرے اور ملبے کو صاف کرنے میں استعمال کی جا رہی ہیں۔

جموں میونسپل کارپوریشن کے چیف ٹرانسپورٹ آفیسر بلکار انگورانہ نے بتایا کہ تمام مشینوں کو حکمت عملی کے تحت مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا ہے تاکہ شہر بھر میں صفائی کے بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ گاڑیاں زیادہ تر رات کے اوقات میں کام کرتی ہیں تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشینی صفائی کے ساتھ ساتھ گھر گھر کچرا جمع کرنے، نالیوں کی صفائی اور عوامی بیداری مہمات بھی جاری ہیں۔

میونسپل کمشنر ڈاکٹر دیونش یادو نے کہا کہ شری امرناتھ یاترا 2026 اور سوچھ سرویکشن کے پیش نظر شہر کو صاف، صحت مند اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے صفائی مہم میں بھرپور تعاون کرنے اور شہر کو صاف و سرسبز رکھنے کی اپیل کی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande