ذہنی تناو سے پریشان نوجوان نے خودکشی کر لی، تین افراد کی مشتبہ حالت میں موت
نوئیڈا، 4 جون (ہ س)۔ نوئیڈا کے تھانہ ایکوٹیک-1 علاقے میں رہنے والے ایک نوجوان نے ذہنی تناوسے پریشان ہونے کی وجہ سے کل رات اپنے گھر میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔ اس کے علاوہ مختلف مقامات پر رہنے والے تین افراد کی بھی مشتبہ حالات میںموت ہوگئی ہے۔
موت


نوئیڈا، 4 جون (ہ س)۔ نوئیڈا کے تھانہ ایکوٹیک-1 علاقے میں رہنے والے ایک نوجوان نے ذہنی تناوسے پریشان ہونے کی وجہ سے کل رات اپنے گھر میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔ اس کے علاوہ مختلف مقامات پر رہنے والے تین افراد کی بھی مشتبہ حالات میںموت ہوگئی ہے۔

پولس اسٹیشن ایکوٹیک-1 کے انچارج انسپکٹر اروند کمار نے جمعرات کو بتایا کہ دیپک کمار شرما ولد شالیگرام شرما، جو اصل میں فتح پور ضلع کا رہنے والا تھااور اس وقت لکسر گاوں میں رہ رہا تھا، اس نے کل رات اپنے گھر میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ اسٹیشن انچارج نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی، لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کے بارے میں متوفی کے اہل خانہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ متوفی نے کوئی خودکشی نوٹ نہیں لکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آس پاس کے لوگوں سے پوچھ گچھ کرکے خودکشی کی وجہ معلوم کی جارہی ہے۔

سیکٹر 20 پولس اسٹیشن کے انچارج انسپکٹر اروند کمار نے بتایا کہ دھرم پال ولد کرن پال عمر 46 سال کی کل رات مشتبہ حالات میں موت ہوگئی۔ وہ اصل میں فرید آباد ضلع کا رہنے والا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس موت کی وجہ جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم کرا رہی ہے۔

بسرکھ پولس اسٹیشن کے انسپکٹر انچارج منندر کمار سنگھ نے بتایا کہ علاقے میں رہنے والی 25 سالہ سنجو کماری زوجہ وجے سکسینہ کی مشتبہ حالات میں موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ فیز ون پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر انچارج امت کمار مان نے بتایا کہ ایک 35 سالہ نامعلوم شخص اس علاقے میں سڑک کے کنارے بے ہوش پایا گیا۔ اسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں بعد میں اس کی موت ہوگئی۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande