
وارانسی میں دو سو سال پرانی اجغیب شہید مسجد بلڈوزر چلا کر شہید کر دی گئی
وارانسی، 3 جون (ہ س)۔ اتر پردیش کے وارانسی میں راج گھاٹ کے علاقے میں دو سو سال پرانی اجغیب شہید مسجد منگل کی آدھی رات کو بلڈوزر چلا کر شہید کر دی گئی۔ بدھ کی صبح وہاں پہنچنے والے لوگوں کو مسجد کی جگہ پر صرف ملبہ دیکھنے کو ملا۔ مسجد کی اس جگہ کو صاف کرا کر نئے ماڈل اسٹیشن کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) کاشی زون گورو بنسوال نے بتایا کہ اجغیب شہید مسجد کے چاروں طرف بیریکیڈنگ کی گئی تھی اور احتیاطی تدابیر کے طور پر پی اے سی اور پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا تھا۔ ریلوے انتظامیہ کی جانب سے پانچ بلڈوزر منگوائے گئے تھے، جس کے بعد تقریباً 42 فٹ اونچی مسجد کو منہدم کر دیا گیا۔
اس وقت ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے اور اب بھی پولیس اور پی اے سی کے تقریباً ایک ہزار جوان وہاں تعینات ہیں۔ اس کارروائی کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس (اے ڈی سی پی) ویبھو بانگر اور اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس (اے سی پی) وجے پرتاپ بھی موجود تھے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن