وزیر اعلیٰ نے کھگڑیا -پورنیہ قومی شاہرہ کو چار لین بنائے جانے کیلئے3936 کروڑ روپے کی منظوری دیے جانے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا
پٹنہ، 3 جون(ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت والی اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی (سی سی ای اے) نے آج بہار میں قومی شاہراہ 31 اور قومی شاہراہ 231 کے کھگڑیا-پورنیہ سیکشن کو چار لین میں اپگریڈ کرنے کے پروجیکٹ منظوری دے دی ہے ۔ 143.529 کلو میٹر طوی
وزیر اعلیٰ نے کھگڑیا -پورنیہ قومی شاہرہ کو چار لین بنائے جانے کیلئے3936 کروڑ روپے کی منظوری دیے جانے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ، فیصلہ کو تاریخی بتا یا


پٹنہ، 3 جون(ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت والی اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی (سی سی ای اے) نے آج بہار میں قومی شاہراہ 31 اور قومی شاہراہ 231 کے کھگڑیا-پورنیہ سیکشن کو چار لین میں اپگریڈ کرنے کے پروجیکٹ منظوری دے دی ہے ۔ 143.529 کلو میٹر طویل اس پروجیکٹ پر 3,936.05 کروڑروپے خرچ کیے جائیں گے اور اسے بیلڈ آپریٹ ٹرانسفر (بی او ٹی) ماڈل پر تیار کیا جائے گا۔ اس کے لیے وزیر اعلیٰ جناب سمراٹ چودھری نے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بہار کی ترقی کو نئی رفتار دینے والا یہ تاریخی فیصلہ ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہار کی ترقی کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی اورتعاون مسلسل مل رہا ہے۔ مرکزی حکومت کے ذریعہ ریاست میں کئی اہم پروجیکٹوں کو مکمل کیا گیا ہے جس سے بہار کے لوگوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ کئی منصوبوں پر تیزی سے کام کیا جارہا ہے۔ کھگڑیا - پورنیہ سیکشن کو چار لین میں اپگریڈ کر نے کے پروجیکٹ سے سیمانچل اور کوسی خطوں کی کنکٹیویٹی مضبوط ہو گی۔ ریاست میں سڑک کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، علاقائی اقتصادی ترقی کو تیز کرنے اور ریاست کے مختلف حصوں کو بہتر رابطہ فراہم کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔ سڑک کی اپ گریڈیشن کے بعد آمدورفت آسان ہو گی اور وقت کی بچت ہوگی۔ساتھ ہی علاقائی روابط اور سماجی و اقتصادی ترقی کو بھی فروغ ملے گا۔اس پروجیکٹ سے مال اور مسافروں کی آمدورفت تیز ہو گی ، جس سے تجارت، زراعت، صنعت اور سیاحت کی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ خطے میں روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande