وزیر اعلیٰ نے ریاست میں 11 میگا پارک اور تمام 38 اضلاع میں فوڈ پارک بنانے کی ہدایت دی
پٹنہ، 03 جون(ہ س)۔ وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے آج لوک سیوک آواس کے سنکلپ آڈیٹوریم میں محکمہ صنعت کی اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی۔ جائزہ میٹنگ میں محکمہ صنعت کے سیکریٹری کندن کمار نے پرزنٹیشن کے ذریعہ ریاست میں صنعتی ترقی کو رفتاردینے، سرمایہ کاری کو
وزیر اعلیٰ نے ریاست میں 11 میگا پارک اور تمام 38 اضلاع میں فوڈ پارک بنانے کی ہدایت دی


پٹنہ، 03 جون(ہ س)۔ وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے آج لوک سیوک آواس کے سنکلپ آڈیٹوریم میں محکمہ صنعت کی اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی۔

جائزہ میٹنگ میں محکمہ صنعت کے سیکریٹری کندن کمار نے پرزنٹیشن کے ذریعہ ریاست میں صنعتی ترقی کو رفتاردینے، سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور روزگار کے مواقع کو فروغ دینے کے لیے چلائے جارہے مختلف منصوبوں اور پروگراموں کی موجودہ صورت حال اور مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔

میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صنعتی ترقی کے ذریعے بہار خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا اوراس کے توسط سے ہی بہار کی تصویر بدلی جا سکتی ہے۔ ہمارا مقصد صنعت، سرمایہ کاری اور روزگار کے شعبوں میں بہار کو نئی بلندیوں تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست میں 11 میگا پارک اور تمام 38 اضلاع میں فوڈ پارک بنائیں۔ صنعتی ترقی کے لیے زمین کی دستیابی یقینی بناتے ہوئے 50 ہزار ایکڑ کا لینڈ بینک بنائیں۔ بہار کو سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش مقام کے طور پر فروغ دیں ۔ریاست میں وسائل کی کمی نہیں ہے۔ سرمایہ کاروں کو صنعتیں قائم کرنے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ بہارکے صنعت کاروں، صنعتی تنظیموں اور کاروباری افراد سے مسلسل مشاورت کریں، ان کی تجاویز پر عمل کریں اور ان کے مسائل کا فوری حل یقینی بنائیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہار کو’ارج آف ڈوئنگ بزنس‘ کے میدان میں ملک کی نمایاں ریاست میں شامل کرنے کے لیے عمل کو مزید آسان اور شفاف بنائیں۔ صنعتوں سے متعلق تمام منظوریوں اور سہولیات کو وقت پر مہیا کیا جائے تاکہ سرمایہ کاروں کا اعتماد مضبوط ہو۔دیہی سطح پر صنعت کاری کو فروغ دیں ، مقامی نوجوانوں کو خود روزگار کے لیے حوصلہ افزائی کریں۔ فوڈ پروسیسنگ، ٹیکسٹائل، فارما اور مائیکرو، اسمال اور درمیانہ انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) کے شعبے میں وسیع امکانات ہیں، اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس پر تیزی سے کام کریں۔ بہار میں ٹیکسٹائل انڈسٹریل سینٹر کے قیام کی سمت میں کام کریں۔ اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو مضبوط بنا کر نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیداکیے جائیں۔ صنعتوں کے مسائل کے فوری حل کو بھی یقینی بنایا جائے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ متعلقہ محکموں کے ساتھ تال میل قائم کر کے صنعتوں کے لیے درکار زمین کی فراہمی کے عمل کو تیز کریں۔ تمام اضلاع کے ڈی ایم زمین ایکوائر کے لیے لوگوں سے بات کریں اور ان کی زمین کا مناسب معاوضہ دے کر انہیں راضی کرائیں ۔نئی صنعتی اکائیوں کو بروقت مراعات (انسینٹیو) فراہم کرائیں۔

اس موقع پر وزیر صنعت سریشی سنگھ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری دیپک کمار، چیف سکریٹری پرتیہ امرت، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری لوکیش کمار سنگھ، محکمہ صنعت کے سکریٹری کندن کمار ، وزیر اعلیٰ کےسکریٹری سنجے کمار سنگھ، محکمہ صنعت کے اسپیشل سکریٹری ارویند کمار ورما، ایم ایس ایم ای کے ڈائریکٹر امن سمیر، دست کاری اور ریشم پیدا وار کے ڈائریکٹر ودیا نند سنگھ سمیت دیگر سینئر افسران موجودتھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande