ابتدائی کاروبار میں شیئر بازار پر دباو، سینسیکس اور نفٹی میں بڑی گراوٹ
ابتدائی کاروبار میں شیئر بازار پر دباو، سینسیکس اور نفٹی میں بڑی گراوٹ نئی دہلی، 03 جون (ہ س)۔ مغربی ایشیا میں ایک بار پھر کشیدگی بڑھنے کے خدشے کی وجہ سے گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران دباو نظر آیا۔ کاروبار کی شروعات کمزوری کے س
شیئر بازار میں گراوٹ کی علامتی تصویر


ابتدائی کاروبار میں شیئر بازار پر دباو، سینسیکس اور نفٹی میں بڑی گراوٹ

نئی دہلی، 03 جون (ہ س)۔ مغربی ایشیا میں ایک بار پھر کشیدگی بڑھنے کے خدشے کی وجہ سے گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران دباو نظر آیا۔ کاروبار کی شروعات کمزوری کے ساتھ ہوئی تھی۔ بازار کھلنے کے تھوڑی دیر بعد ہی فروخت کا دباو بنا، جس کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کی گراوٹ بڑھنے لگی۔ پہلے ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 1.16 فیصد اور نفٹی 1.01 فیصد کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

شروعاتی ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد شیئر بازار کے سرکردہ شیئروں میں سے اپولو ہاسپٹل، او این جی سی، بجاج آٹو، نیسلے اور ماروتی سوزوکی کے شیئر 1.63 فیصد سے لے کر 0.25 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب، ٹی سی ایس، ٹیک مہندرا، انفوسس، ایچ سی ایل ٹیکنالوجی اور اڈانی انٹرپرائزز کے شیئر 6.77 فیصد سے لے کر 2.34 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔

ابھی تک کے کاروبار میں شیئر بازار میں 2,746 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہو رہی تھی۔ ان میں سے 885 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے، جبکہ 1,861 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے سات شیئر خریداری کی حمایت سے سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری جانب 23 شیئر فروخت کے دباو میں سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 15 شیئر سبز نشان میں اور 35 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آ رہے تھے۔

بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس آج 142.11 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 74,507.73 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار کی شروعات ہوتے ہی فروخت کنندگان نے فروخت کا دباو بنا دیا، جس سے اس انڈیکس کی کمزوری بڑھتی چلی گئی۔ حالانکہ خریدار بیچ بیچ میں خریداری کا زور بنانے کی بھی کوشش کرتے رہے۔ اس کے باوجود فروخت کا دباو اتنا زیادہ تھا کہ سینسیکس مسلسل گرتا چلا گیا۔

مسلسل ہو رہی فروخت کی وجہ سے صبح 10 بجے کے تھوڑی دیر قبل یہ انڈیکس 73,719.36 پوائنٹس کی سطح تک گر گیا۔ اس کے بعد خریداروں نے ایک بار پھر خریداری کا زور بنانے کی کوشش کی، جس سے اس انڈیکس کی چال میں معمولی سدھار ہوتا ہوا نظر آیا۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان پہلے ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد صبح 10.15 بجے سینسیکس 868.49 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 73,781.35 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح ہی این ایس ای کے نفٹی نے آج 67.60 پوائنٹس ٹوٹ کر 23,415.95 پوائنٹس کی سطح سے کاروبار کی شروعات کی۔ بازار کھلتے ہی خریداری کی حمایت ملنے سے ابتدائی منٹوں میں ہی یہ انڈیکس 30 پوائنٹس سے زیادہ کی ریکوری کر کے 23,447.65 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ اس کے بعد بازار میں فروخت کا دباو بن گیا، جس کی وجہ سے یہ انڈیکس گرتا چلا گیا۔

شیئر بازار میں مسلسل ہو رہی فروخت کی وجہ سے صبح 10 بجے کے تھوڑی دیر قبل تک نفٹی 23,225.50 پوائنٹس کی سطح تک آ گیا تھا۔ حالانکہ اس کے بعد خریداروں نے خریداری کا زور بنانے کی کوشش کی، جس سے اس انڈیکس کی حرکت میں معمولی بہتری بھی ہوئی۔ بازار میں خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان مسلسل جاری رسہ کشی کے درمیان ابتدائی ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد صبح 10.15 بجے نفٹی 238 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 23,245.55 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande