ریاسی پولیس نے ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کیا۔
جموں, 03 جون (ہ س)۔ نشہ مکت جموں و کشمیر ابھیان کے تحت منشیات کے خلاف جاری کارروائیوں میں ریاسی پولیس نے کٹرا علاقے میں ایک مبینہ منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 7.5 گرام چٹا (ہیروئن) برآمد کیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق 2 جون کی دیر رات
Arrested


جموں, 03 جون (ہ س)۔

نشہ مکت جموں و کشمیر ابھیان کے تحت منشیات کے خلاف جاری کارروائیوں میں ریاسی پولیس نے کٹرا علاقے میں ایک مبینہ منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 7.5 گرام چٹا (ہیروئن) برآمد کیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق 2 جون کی دیر رات پولیس اسٹیشن کٹرا کی ایک ٹیم نومین ناکہ پر معمول کی ناکہ چیکنگ انجام دے رہی تھی۔ اس دوران کٹرا سے نومین کی جانب جانے والی ایک پلسر موٹر سائیکل کو تلاشی کے لیے روکا گیا۔

موٹر سائیکل سوار کی شناخت شوگل سنگھ ولد شمشیر سنگھ، سکنہ میرا منڈریاں، تحصیل اکھنور، ضلع جموں کے طور پر ہوئی۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 7.5 گرام چٹا برآمد ہوا، جسے ضبط کر لیا گیا جبکہ ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کٹرا میں ایف آئی آر نمبر 167/2026 درج کرکے این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ قائم کیا ہے۔ پولیس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے تاکہ منشیات کے ذرائع اور اس کے نیٹ ورک کا پتہ لگایا جا سکے۔ریاسی پولیس نے منشیات کے خلاف اپنی کارروائیوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات فروشی اور اسمگلنگ سے متعلق کسی بھی اطلاع کو پولیس کے ساتھ شیئر کریں تاکہ اس سماجی برائی کے خاتمے میں مدد مل سکے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande