رامبن پولیس نے منشیات فروش کی جائیداد کو ضبط کیا۔
جموں, 03 جون (ہ س)۔ نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت ضلع رامبن میں منشیات کے کاروبار کے خلاف پولیس کی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) رامبن، اورن گپتا کی نگرانی میں ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور غیر قانونی سرگرمیوں میں م
رامبن پولیس نے منشیات فروش کی جائیداد کو ضبط کیا۔


جموں, 03 جون (ہ س)۔ نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت ضلع رامبن میں منشیات کے کاروبار کے خلاف پولیس کی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) رامبن، اورن گپتا کی نگرانی میں ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اسی سلسلے میں رامبن پولیس نے تقریباً 30 لاکھ روپے مالیت کی ایک جائیداد، جس میں ایک ٹرک شامل ہے، بی این ایس کی متعلقہ دفعات کے تحت ضبط کر لیا۔ پولیس کے مطابق مذکورہ گاڑی مختلف غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائی گئی تھی۔

ایس ایس پی رامبن اورن گپتا نے اس موقع پر کہا کہ ضلع بھر میں منشیات کے خلاف مہم پوری شدت کے ساتھ جاری ہے اور اس مکروہ کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو منشیات کے خطرات سے محفوظ رکھنے اور معاشرے کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے پولیس ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande