انتظامیہ نے کشتواڑ میں ایک عادی مویشی اسمگلر کو جیل منتقل کیا
انتظامیہ نے کشتواڑ میں ایک عادی مویشی اسمگلر کو جیل منتقل کیا جموں، 03 جون (ہ س)۔ ضلع مجسٹریٹ کشتواڑ نے عوامی امن و امان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے ایک عادی مویشی اسمگلر کے خلاف جموں و کشمیر پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) 1978 کے
انتظامیہ نے کشتواڑ میں ایک عادی مویشی اسمگلر کو جیل منتقل کیا


انتظامیہ نے کشتواڑ میں ایک عادی مویشی اسمگلر کو جیل منتقل کیا

جموں، 03 جون (ہ س)۔ ضلع مجسٹریٹ کشتواڑ نے عوامی امن و امان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے ایک عادی مویشی اسمگلر کے خلاف جموں و کشمیر پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) 1978 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے اس کی احتیاطی حراست کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ حکام کے مطابق محمد سلیم ولد نثار احمد، سکنہ بگلہ دالی ضلع ڈوڈہ، کے خلاف یہ کارروائی سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کشتواڑ کی جانب سے پیش کردہ ڈوزیئر کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی۔ ڈوزیئر میں بتایا گیا کہ مذکورہ شخص ضلع ڈوڈہ، کشتواڑ اور ملحقہ علاقوں میں مویشیوں کی غیر قانونی نقل و حمل اور اسمگلنگ میں مسلسل ملوث رہا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق متعدد مقدمات میں ملوث ہونے کے باوجود ملزم اپنی سرگرمیوں سے باز نہیں آیا، جس کے باعث اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی ضروری سمجھی گئی۔

ضلع مجسٹریٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ اس نوعیت کی سرگرمیاں عوامی نظم و نسق اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔ جائزے کے بعد ملزم کی سرگرمیوں کو عوامی امن کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف پی ایس اے نافذ کیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ محمد سلیم کو ضلع جیل کشتواڑ منتقل کر دیا گیا ہے۔ضلع انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ مویشی اسمگلنگ اور عوامی امن میں خلل ڈالنے والی سرگرمیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جاتی رہے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande